وفاقی وزیر زرتاج گل کی لائیو پروگرام میں طبیعت بگڑ گئی پروگرام ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں ، اینکر کو ایمرجنسی بریک لینا پڑ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں پی ٹی آئی کی خاتون رہنما اور وفاقی وزیرزرتاج گل کو مریم نواز کی نیب کورٹ پیشی کے حوالے سے گفتگو کرنے کے لیے دعوت دی گئی تھی۔ پروگرام میں کورونا کی حالیہ لہر اور نیب کے موضوع پر گفتگو کی جا رہی تھی کہ وفاقی وزیر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔پروگرام میں ن لیگ کے راہنما ڈاکٹر طارق فضل بھی شریک گفتگو تھے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں کرونا کی بڑھتی لہر پر وفاقی وزیر زرتاج گل نے بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اپنے تئیں کوشش کررہی ہے اور لاک ڈائون میں بھی مزید سختیاں کی جا رہی ہیں تاہم یہ لوگوں کی اپنی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ احتیاط کریں۔جبکہ مریم نواز کی نیب پیشی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے بھی نیب پر جتھے لے جا کر چڑھائی کی تھی اور اب بھی وہ کچھ ایسا ہی کرنے جا رہی ہیں تاہم نیب آزاد اور خود مختار ہے اور وہ احتساب کا عمل جاری رکھے گا۔اسی موضوع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری گفتگو کر رہے تھے تو زرتاج گل نے درمیان میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے جس پر پروگرام کے اینکر عمران خان نے انہیں کہا کہ محترمہ آپ کیا کہنا چاہ رہی ہیں۔جس پر لائیو پروگرام میں زرتاج گل نے کہا کہ مجھے سخت ترین میگرین اسٹارٹ ہو گئی ہے اور میں آپ کے پروگرام میں مزید نہیں بات کر سکتی ،ہو سکتا ہے تو مجھے اجازت دیجیے۔جس پر پروگرام اینکر عمران خان نے کہا کہ آپ آرام کریں اور اگر آپ کی طبیعت سنبھل جائے تو دوبارہ پروگرام میں شرکت کر لیجیے گا۔اس کے بعد عمران خان نے نے کہا کہ وفاقی وزیر کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں پروگرام سے جاناپڑ گیا ہے لہذا ہم بریک لے لیتے ہیں اور ا سکے بعد کوشش کرتے ہیں کہ کسی اور حکومتی ترجمان کو پروگرام میں دعوت دے سکیں۔تاہم بریک کے بعد وفاقی وزیر فواد چودھری نے پروگرام میں شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close