گرج چمک کے شدید طوفان کا اندیشہ، آئندہ چند گھنٹے اہم قرار، کیا ہونیوالا ہے؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)گرج چمک کے شدید طوفان کا اندیشہ! گرج چمک کے طوفانوں کی ایک لمبی قطار خضدار سے لکّی مروت تک پھیلی ہوئی ہے۔ شمالی اور مغربی سندھ کے تقریباً تمام اضلاع اور پنجاب، شمالی خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے کئی مقامات میں آج رات سے کل دوپہر کے درمیان موسمی سرگرمیاں ہونے

کی توقع ہے بشمول موٹی ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے کے خطرے اور 65 سے 85 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرج چمک کے طوفان خضدار سے ڈی آئی خان تک ایک قطار کی صورت میں شمال مشرق کی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ اب سے اگلے 2 گھنٹوں تک ملتان، ڈی جی خان، راجنپور، لیّہ، مظفّرگڑھ، خانیوال، ساہیوال، ٹانک، ڈی آئی خان، لکّی مروت، کرک، میانوالی، اٹک، صوابی، ژوب، لورالائی، لاڑکانہ، سکّھر اور اطراف کے اضلاع انکی زد میں آ سکتے ہیں جہاں موٹی ژالہ باری، تیز بارش اور ساتھ 65 سے 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں متوقع ہیں۔ موٹی ژالہ باری کا اندیشہ! گرج چمک کے طوفان اس وقت شمال مشرقی بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں شدید ژالہ باری اور بارش دیتے ہو۔ شمال مشرق کی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ اگلے 1 سے 2 گھنٹوں میں جنوبی پنجاب اور جنوب مغربی پنجاب میں ڈی جی خان، لیّہ، مظفّرگڑھ، راجنپور جبکہ جنوبی خیبر پختونخواہ میں ڈی آئی خان اور ٹانک کے علاقوں میں گرج چمک اور 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کیساتھ تیز ژالہ باری اور بارش ہو سکتی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا، بلوچستان ، بالائی سندھ اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): ۔ پنجاب : مری 65، کوٹ ادو27 ، اسلام آباد(زیروپوائنٹ 19،سید پور14، بوکرہ11، ائیر پورٹ09، گولڑہ10 )، منگلہ19 ، راولپنڈی (شمس آباد 14،چکلا لہ03)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 17،، جہلم 16، ڈی جی خان 15، رحیم یار خان 11، گجرات 10، خانپور 08،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین،جھنگ 07،فیصل آباد، سرگودھا(پی ۔اے ۔ایف 06، سٹی03)، خانیوال06چکوال، ساہیوال05، سیالکوٹ(سٹی ، ائیر پورٹ05)، اوکاڑہ، ملتان(سٹی ، ائیر پورٹ) 04،

گوجرانوالہ ، بھکر03، بہاولپور( ائیر پورٹ 03، سٹی02)، لاہور(سٹی02، ائیر پورٹ 01)، نارووال02،نور پور تھل،لیہ، قصور01 کشمیر: راولاکوٹ 59، گڑھی دوپٹہ47، مظفر آباد(ائیر پورٹ36، سٹی27)، کوٹلی23 ، خیبرپختونخوا: مالم جبہ29،کا کول، پاراچنار24، بالاکوٹ17، سیدو شریف15 ، پٹن 14، ، دیر (لو ئر11،اپر 13)، بنوں10 ، کالام ،ڈی آئی خان ، پشاور07 ، میر کھا نی 03، دروش 02، چراٹ، تخت بھا ئی 01، بلوچستان : خضدار22،کوئٹہ (سٹی 17، سمونگلی 15)، زیارت 16، ، پشین 10، مسلم باغ 09، ژوب 07، چمن، 06، لورالائی، مستونگ 05، قلات 02، دالبندین 01، گلگت بلتستان : استور20، بونجی 05، اسکردو ،چلاس 03، بگروٹ ، 02، گوپس 01، سندھ : موہنجوداڑو12، دادو 11، لاڑکانہ 03، پڈعیدن02، جیکب آباد، شہید بینظیرآباد اور روہڑی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 02 اور کالام میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں