سعودی عرب میں ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر آگئی، غیر ملکیوں کو ہزاروں ملازمتیں دینے کا اعلان کر دیا گیا

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب کورونا کی وبا کے باعث پیدا ہونے والی خراب معاشی صورت حال پر تیزی سے قابو پانے میں کامیاب ہو رہا ہے۔ مملکت میں ایک بار پھر اربوں ریال کے تعمیراتی منصوبے جلد شروع کیے جائیں گے۔ ان منصوبوں میں سعودی شہریوں کے ساتھ ساتھ تارکین کو بھی ملازمتوں کے مواقع میسر

آئیں گے۔ ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او اور امالا کمپنی کے سربراہ جان پگانو نے انکشاف کیا کہ آئندہ دنوں میں آمالہ کو مملکت میں 100 تعمیراتی منصوبوں کے لیے 5 ارب ریال مالیت کے ٹھیکے دیے جائیں گے۔العربیہ نیوز کا کہنا ہے کہ ایک سو میگا منصوبوں کے لیے تعمیراتی کام کی منظوری سے ظاہر ہوتا ہے کہ بحر احمر ڈویلپمنٹ کمپنی تیزی کیساتھ اپنے ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا اور انہیں سعودی شہریوں کو فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی منصوبوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بحیرہ احمر کی کمپنی کے 50 فی صد سے زاید ملازمین سعودی شہری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بحیرہ احمر ڈویلپمنٹ کمپنی کی طرف سے اب تک 70 فی صد منصوبے مقامی کمپنیوں کو دیے گئے ہیں۔پگانو نے زور دے کر کہا کہ بحیرہ احمر کے منصوبے میں ڈیجیٹل جدت اولین ترجیح ہے اور یہ کہ مجموعی طور پر منزل مقصود میں فراہم کردہ علاقوں اور خدمات میں موجود خزانوں کو تلاش کرنے کے لئے زائرین کے لیے پہلا تجربہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے اشارہ کیا کہ سمارٹ ٹرانسپورٹ ، سمارٹ سیکیورٹی ، سمارٹ عمارات اور بہت سے دوسرے شعبوں کو خود مختار بنانے کے لیے اسمارٹ حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ یہ پالیسی بحر احمر کمپنی کو انٹرنیٹ کے ذرئعے ماحولیات اور سیاحوں کے تجربات سے مربوط کرنے کی حکمت عملی وضع کرے گی۔سعودی عرب کورونا کی وبا کے باعث پیدا ہونے والی خراب معاشی صورت حال پر تیزی سے قابو پانے میں کامیاب ہو رہا ہے۔ مملکت میں ایک بار پھر اربوں ریال کے تعمیراتی منصوبے جلد شروع کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close