سعودی عرب کی معیشت کو لگ گیا بڑا جھٹکا

جدہ (آن لائن)سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو کے سالانہ منافع میں 2020 کے دوران 44 فیصد کمی آئی ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وبا سے متاثرہ سال کے آخر میں 76 کھرب سے زائد کا منافع کمایا تاہم کورونا وبا نے ان کے کاروبار کو بہت متاثر کیا ہے۔

آرامکو کے چیف ایگزیکٹیو امین ایچ نصر کا کہنا ہے کہ 2020 حالیہ تاریخ میں کمپنی کے لیے سب سے زیادہ چیلنجنگ سال تھا۔لیکن دنیا کے سب سے بڑی تیل پیدا کرنے والے کمپنی آرامکو نے کہا ہے کہ وہ 75 بلین ڈالر کے منافع کی ادائیگی کے عہد پر قائم رہے گا۔ تقریبا تمام ادائیگی سعودی حکومت کو ہوگی جو کہ تقریبا 98 فیصد کمپنی کا مالک ہے۔ابھی حال ہی میں آرامکو پیٹرولیم ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی تنظیم کے دوسرے ممبران کے ساتھ ساتھ روس اور کچھ دوسرے پروڈیوسروں، اوپیک پلس نامی ایک گروپ کے ساتھ معاہدے کے تحت پروڈکشن میں شامل ہوا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں