نوازشریف کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ آپکی بیٹی باز نہ آئی تو ۔۔۔۔۔ مریم نواز نے انکشاف کر دیا

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مر کزی نائب صدر مر یم نواز نے کہا ہے کہ نوازشر یف کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ آپکی بیٹی باز نہ آئی تواس کو ختم کر دیں گے‘ نوازشریف کی بیٹی ہوں حکومت سمیت کسی سے ڈرتی نہیں، میں نے نوازشریف کوکہاعزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، نیب یا حکومت

کے ہاتھ میں نہیں ہے‘سلیکٹرز نے اعتراف کیا ہے نہ نوازشریف نے چوری کی نہ کرپشن کی نوازشریف کی عوامی معیار میں مقبولیت ہمیں منظور نہیں اس لئے کرپشن کے الزامات لگائے الیکشن پر الیکشن جیتنے والوں کے پر ہم نے کاٹے ہیں‘ایک پیج پر ہونے ایک دوسرے کے سر پر ہاتھ رکھنے چوری اور نااہلی چھپانے کے باوجود نوازشریف اور ن لیگ مقبولیت ختم نہیں کر سکتے‘ ہمیں جیل میں ڈالنے کے بعد انکی یہ حالت ہوگئی ایک بار الیکشن جیتنے کے قابل نہیں‘نوازشریف کی سیاست اور پارٹی ختم کر نے کا دعویٰ کر نیوالوں دیکھ لوں آج وہ لندن میں بیٹھا ہے اور نوازشریف کے ڈر سے انکی ٹانگیں کانپ رہی ہیں کے پی کے سے گھر میں گھس کر مارا کے پی میں کے پی آؤں گی۔ اتوار کے روز یوتھ ونگ کے کنونشن سے خطاب کے دوران مریم نوا زنے کہا کہ نیب کہتا مریم نواز اداروں کے خلاف بیان بازی کررہی ہیں نوازشریف اور مریم کے خلاف ثبوت ہوتے تو ٹی وی پر ثبوت لاتے تکلیف یہی ہے تمہارے پول کھول رہی ہوں نیب کو تکلیف ہے اس کے آقا عمران خان کے آٹاچینی گیس ووٹ چوری کی داستانیں دنیا کو سنا رہی ہیں یہ کہتے ہیں مریم نواز کو قابو کرلو تو حکومت مخالف تحریک ختم ہوجائیگی نیب کو بتا دینا چاہتی ہوں مریم نواز شریف کی بیٹی نہیں قید سے نہیں ڈرتی ڈیتھ سیل میں اکیلی جیل کاٹ کر آئی ہوں سزائے موت کی چکی میں اتنی سزا کسی مرد نے نہیں

کاٹی جتنی میں نے کاٹی عمران خان نہیں باہر پولیس کھڑی ہو تو دیوار پھلانگ کر فرار ہوجاؤں نوازشریف کی بیٹی ہوں جو مرتی بیوی کو چھوڑا بیٹی کاہاتھ پکڑ کر قانون کے سامنے پیش ہوگیادھمکی دیتے ہیں کہ بیٹی کو قابو کریں وگرنہ قتل کردیں گے اپنے والد کو کہا عزت و موت نہ سلیکٹرز کے ہاتھ ہے نہ عمران خان کے ہاتھوں میں ہے بندوق یا انتقام یا جھوٹی عدالتوں کے فیصلوں میں طاقت ہوتی تو آج اس جعلی عمران خان کا یہ حال نہ ہوتانوازشریف کی ہمت دیکھو عمران خان جیسے جھتے بٹھا دئیے لیکن ایکسٹینشن دیدوپانامہ پر استعفے دیدو نوازشریف نے کہا نہ استعفیٰ دوں گا نہ گھر جاؤں گا نوازشریف نے دباؤ قبول نہ کرتے ہوئے استعفیٰ نہ دیا‘تاریخ کا دھارا موڑنے والا وزیر اعظم نوازشریف ہے نوازشریف کے الفاظ تبدیل نہیں کئے گئے گھر خراب کرنے کے بعد کہہ رہے گھر ٹھیک کرنا پڑے گا نوازشریف جب آپکو بند کمرے میں کہہ رہاتھا تو اس وقت کیوں سمجھ میں نہیں آیا؟عوام کی بات کرے تو نوازشریف غدار آپ بات کریں تو محب وطن واہ واہ کیا بات ہے گھر ٹھیک کر نے کے الفاظ جنرل باجوہ کے منہ سے نکلے سرخرو نوازشریف ہوئے بے گناہوں کو اللہ سرخرو کرتاہے جعلی حکمران نالائق اعظم تابعددار کا ویژن کٹے مرغیاں ہیں نوازشریف کا ویژن ملک میں آئین کی حکمرانی ہے نوازشریف کا ویژن ججز اور عدلیہ کو آزاد کرنا ہے عمران خان کا ویژن

شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس قاضی فائزہ عیسی کو باہر پھینکنے کا ہے عمران خان کا ویژن عوام کے ووٹوں کو پاؤں تلے روندو ڈبے اٹھا کر بھگا کر کے جاؤ اور کچھ نہ تو پرائیزائیڈنگ آفیسر کو اغوا کرلو نئے الیکشن سے بچنے کیلئے سپر یم کورٹ میں تحر یک انصاف والے کہہ رہے ڈسکہ میں ہمیں ن لیگ سے بچا لو جہاں جہاں ووٹ ہوگا وہاں وہاں سے نوازشریف جیتے گامجھے پی ٹی آئی کے ایک شخص نے پیغام پہنچایا آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سوئپ کرے گی پی ٹی آئی کے ایم این اے کہتے ہیں ہمیں ن لیگ کی ٹکٹ کا یقین دلا دیں ن لیگ کو ووٹ دیدیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close