معروف یونیورسٹی کے طلبہ کو 10ہزار روپے جرمانہ وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی )گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی انتظامیہ نے گانے لگانے پر دو طلبا پر جرمانہ عائد کر دیا۔چیئرمین انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی سی آئی ٹی) ڈپارٹمنٹ ضیاء الدین کے مطابق دوطلبا تدریسی ایریا میں بلیو ٹوتھ پر موسیقی لگاتے تھے جس سے تدریسی

ماحول متاثر ہوتا تھا۔ضیاء الدین کا کہنا تھا کہ دونوں طلبا کو بار بار تنبیہ کی گئی لیکن بدستور ایسا ہوتا رہا جس کے بعد دونوں طلبا کو پانچ، پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور ان سے بلیو ٹوتھ بھی لے لیا گیا۔ اس حوالے سے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول کے تقدس کو قائم رکھنے کے لیے ایسی موسیقی پر پابندی ہے جو دوسروں کو متاثر کرے، اگر کوئی خود اپنے تئیں موسیقی لگاتا ہے تو انتظامیہ کو کوئی اعتراض نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں ایک سال سے سگریٹ نوشی، منشیات اور سیاسی سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں