ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا

اسلام آباد(آئی این پی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، چند دن قابل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے ان کی بیماری کے دوران نیک خواہشات کا اظہار کرنے

والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے صوبہ بلوچستان اور بالخصوص اپنے حلقے کی عوام، عزیزوں، پارٹی رہنمائوں اور حکومتی عہدیداروں کا مشکور ہوں جنہوں نے اپنی خصوصی دعائوں میں مجھے یاد رکھا۔کورونا وائرس کی تیسری لہر شدید خطرناک ہے اس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے، قاسم خان سوری نے کہا کہ اپنے بزرگوں کو کورونا ویکسین ضرور لگوائیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور خاتون اول سمیت ملک بھر میں کورونا بیماری کے مریضوں کو جلد سے جلد صحتیابی عطا فرمائے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بہت جلد سرکاری اور حلقے سے متعلق امور سر انجام دیں گے۔۔۔۔ وزیر اعظم نے کب کب ماسک نہیں پہنا؟ ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا، نجی ٹی وی اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ انہیں ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ، کورونا ٹیسٹ مثبت سے آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کیے، مگر انہوں نے ماسک استعمال نہیں کیا تھا۔وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق وزیراعظم خیریت سے ہیں، انہیں ویکسین لگنے سے پہلے ہی انفیکشن ہو چکا تھا

تاہم علامات بعد میں ظاہر ہوئیں۔کورونا وائرس مثبت آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے اور اجلاسوں کی صدارت بھی کی، انہوں نے کئی مواقع پر ماسک کا استعمال نہیں کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر اطلاعات سے ملاقات کی مگر ماسک کا استعمال نہیں کیا، سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا، تب بھی ماسک نہیں پہنا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ اور پشاور کا دورہ کیا، اس دوران بھی ماسک کا استعمال نہیں کیا، سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کیا اور اس تقریب میں بھی ماسک نہیں پہنا، عوام سے بھی ملتے جلتے رہے۔عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہی لاہور کا بھی دورہ کیا مگر اس دوران بھی ماسک نہیں پہنا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں