بارشیں، تیز ہوائیں اور برفباری، سردی پھر لوٹ آئی، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نےملک بھر میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی)پیر کے روز خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب،ا سلام آباد اور شمالی بلوچستان میں آندھی/تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ اس دوران بعض مقامات پر ژ الہ باری جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھا

ر بارش بھی ہو سکتی ہے۔پیر کے روز:اسلام آباد میں مطلع ابرآلودرہنے کے ساتھ آندھی/تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ۔پیر کے روز : کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری ۔اس دوران بعض مقامات پر ژ الہ باری اور چند مقا مات پر موسلادھا ر بارش بھی ہو سکتی ہے۔پیر کے روز : گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری .پیر کے روز : صوبہ کےبیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلودرہنے کے ساتھ چترال، دیر ،سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی ، مردان ، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم، وزیر ستان، ڈی آئی خان اور بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری ۔ اس دوران بعض مقامات پر ژ الہ باری اور چند مقا مات پر موسلادھا ر بارش بھی ہو سکتی ہے۔پیر کے روز :صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم سکھراورلاڑکانہ میں آندھی/تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔اس دوران زیریں سندھ میں گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان۔پیر (رات) : راولپنڈی، اٹک ، چکوال ،جہلم ،مری، گوجرانوالہ ، گجرات ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین ، نارووال ، فیصل آباد ، سیالکوٹ ، میانوالی، جھنگ ، ڈیرہ غازی خان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ ،خوشاب،نورپور تھل اور بھکر میں مطلع ابرآلودرہنے کے ساتھ آندھی/تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژ الہ باری / موسلادھا ر بارش بھی ہو سکتی ہے۔اس دوران بہاورلپور، بہاولنگر،قصور ، ننکانہ صاحب ،ملتان ،خانیوال ، لودھراں، وہاڑی ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،پاکپتن، لیہ ، مظفر گڑھ اورراجن پور میں آندھی/تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع۔پیر

کے روز : ژوب ،بارکھان، لورالائی، ڈیرہ بگٹی،سبی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، چمن، کوئٹہ اورزیارت میں آندھی/تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا، شمالی و وسطی بلوچستان ، پنجاب ، اسلام آباد ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): ۔خیبر پختونخوا: دیر (بالائی31، زیریں 07)، چترال 30، مالم جبہ27، کالام25، کاکول24، دروش23، بالاکوٹ20،میرکھنی 21، پٹن11 ، سیدو شریف 10، ڈی آئی خان 06،چراٹ04، تخت بائی 01، پنجاب:اسلام آباد(زیروپوائنٹ 21،سید پور14، بوکرہ08،ائیر پورٹ 03، گولڑہ 02، )، جھنگ 20، اٹک 11، راولپنڈی(شمس آباد، چکلالہ 10 )، بھکر 06 ، چکوال، خانیوال 05 ، فیصل آباد 04، قصور03، مری ،سرگودھا ، ٹوبہ ٹیک سنگھ02،نورپور تھل، اوکاڑہ01 ، لاہور (سٹی 01، ائیر پورٹ ٹریس)، بلوچستان : زیارت19،کوئٹہ (سٹی06، سمنگلی 01)،لورالائی 06،قلات 05، ژوب، مسلم باغ 04،مستونگ، پشین 03، سبی 01، کشمیر :مظفر آباد(ائیر پورٹ 08، سٹی 07)، گڑھی دوپٹہ04اور راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close