قبضہ مافیاکیخلاف گرینڈ آپریشن، کتنے ارب روپے کی زمین واگزار کر لی گئی؟ بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی)حکومت پنجاب کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،4سو ارب سے زائد مالیت کی لاکھوں ایکڑ زمین واگزار کرا لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ حکومتِ پنجاب کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے سٹیٹ لینڈ پر قابض مافیاز کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی 146,795 ایکڑ زمین کی مالیت تقریباً 438 ارب روپے بنتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ گزشتہ حکومتوں کی زیر سرپرستی پنجاب بھر میں قبضہ کی گئی تقریباً 87 فیصد سٹیٹ لینڈ ہم اب تک واگزار کروا چکے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا نے گزشتہ حکومتوں میں بڑے پیمانے پر سرکاری زمین پر قبضہ کیا، پی ٹی آئی حکومت نے قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز گزشتہ برس کیا اور اب تک لاکھوں ایکڑ زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروائی جا چکی ہے۔قبضہ مافیا سے واگزار کرواگئی زمین کی مالیت بھی اربوں روپے میں بنتی ہے، جس سے سرکاری خزانے میں جمع کروایا جائے گا۔ اس حوالے سے کھوکھر پیلس کو منہدم کرنا حکومت کی بڑی کارروائیوں میں سے ایک ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کا یہ موقف ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں کے درمیان قبضہ مافیا کو حکومتی سرپرستی حاصل رہی اور بڑے پیمانے پر جگہوں پر قبضہ کیا گیا، لیکن گزشتہ پولیس یا کسی بھی ادارے کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔حکومت پنجاب کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،4سو ارب سے زائد مالیت کی لاکھوں ایکڑ زمین واگزار کرا لی۔حکومت پنجاب کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،4سو ارب سے زائد مالیت کی لاکھوں ایکڑ زمین واگزار کرا لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں