کراچی (پی این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں چند روز قبل واٹس ایپ کی سروسز معطل ہوئیں تو تھوڑی ہی دیر میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور لوگوں نے اس حو الے سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ،بعض افراد نے اس حوالے سے سنجیدہ رائے کا اظہار کیا جب کہ کچھ لوگوں نے سروسز معطل ہونے پر کمپنی کو مضحکہ
خیز انداز میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔اس حوالے سے ایک معنی خیز ٹویٹ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی کیا ،اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں امید کرتی ہوں کہ پاکستان میں واٹس ایپ پر پابندی لگ جائے‘۔ یہ بات قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز کو ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے ریحام خان کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’واٹس ایپ پر پابندی سے ان لوگوں کو کتنی مشکل ہوگی جن کے پیارے بیرون ملک ہیں اور ان کے پاس رابطے کے لیے ذریعہ واٹس ایپ ہے ،بات کرنے سے پہلے سوچا کریں‘ ۔یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر کی سروس متاثر ہوئی جس کی وجہ سے صارفین کو رابطے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مذکورہ ایپس کی سروس پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں تقریباً آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک معطل رہی۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں چند روز قبل واٹس ایپ کی سروسز معطل ہوئیں تو تھوڑی ہی دیر میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور لوگوں نے اس حو الے سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ،بعض افراد نے اس حوالے سے سنجیدہ رائے کا اظہار کیا جب کہ کچھ لوگوں نے سروسز معطل ہونے پر کمپنی کو مضحکہ خیز انداز میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں