کیا کرنا ہے؟ کیا نہیں کرنا؟ یومِ پاکستان پریڈ، ایس او پیز کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری

راولپنڈی ( آن لائن ) پاک فوج نے یومِ پاکستان کی پریڈ میں ایس او پیز کے حوالے سے اہم ہدایت نامہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے تمام شرکا کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا ، حاظرین کو حفاظتی ماسک کے

بغیر پنڈال میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا جب کہ پریڈ کے مقام پر تمام داخلی مقامات پر خصوصی چیکنگ کی جائے گی اور ہرانکلوژر کے داخلی دروازے پر فیس ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پریڈ دیکھنے کے خواہش مند افراد کو درجہ حرارت چیک کرنے کے مرحلے سے گزرنا ہوگا ، تقریب میں مہمانوں کے بیٹھنے کا انتظام سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا جب کہ پریڈ کے شرکا کو پہلے ہی روز سے خصوصی بائیو سکیور ببل میں رکھا گیا ہے۔۔۔۔ وزیر اعظم نے کب کب ماسک نہیں پہنا؟ ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا، نجی ٹی وی اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ انہیں ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ، کورونا ٹیسٹ مثبت سے آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کیے، مگر انہوں نے ماسک استعمال نہیں کیا تھا۔وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق وزیراعظم خیریت سے ہیں، انہیں ویکسین لگنے سے پہلے ہی انفیکشن ہو چکا تھا تاہم علامات بعد میں ظاہر ہوئیں۔کورونا وائرس مثبت آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے اور اجلاسوں کی صدارت بھی کی، انہوں نے کئی مواقع پر ماسک کا استعمال نہیں

کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر اطلاعات سے ملاقات کی مگر ماسک کا استعمال نہیں کیا، سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا، تب بھی ماسک نہیں پہنا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ اور پشاور کا دورہ کیا، اس دوران بھی ماسک کا استعمال نہیں کیا، سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کیا اور اس تقریب میں بھی ماسک نہیں پہنا، عوام سے بھی ملتے جلتے رہے۔عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہی لاہور کا بھی دورہ کیا مگر اس دوران بھی ماسک نہیں پہنا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں