این ٹی ایس فیل امیدواروں کی بطور ٹیچر تعیناتی کر کے بدعنوانی کی انتہاء کردی گئی ہے، ریحانہ خان

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی سینئر وائس چیئرپرسن پونچھ ڈویژن محترمہ ریحانہ خان نے کہا ہے کہ جو حکومت محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس نفاذ ک کو اپنا تاریخی کارنامہ قرار دے رہی ہے، لیکن اب اپنا ہی کارنامہ خاک میں ملا دیا ہے، این ٹی ایس فیل امیدوار کی بطور ٹیچرتعیناتی کر کے

بدعنوانی کی انتہاء کردی گئی ہے، اس وقت آزاد کشمیر کے محکموں میں گڈ گورننس اور میرٹ صرف کرپشن اور مال بناء پالیسی عروج پر ہے، جو حکومت کہتی تھی 13 ویں ترمیم پر عملدرآمد آئندہ شروع ہوگا و ہ ترقیاتی سکیموں سے کمیشن ہتھیانے اور اپنے عزیز وں کو سرکاری نوکریاں دینے کے لئے دوہرے معیار کا شکار ہو کر چاہتی ہے کہ الیکشن کے لئے ترہویں ترمیم پر اچھے سے عملدرآمد ہو جائے، حکومت میں شامل لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اب وہ کبھی حکومت میں نہیں آسکتے، اس لئے اب تمام حربے استعمال کرکے اپنی بھوک اور افلاس کو مٹانا چاہتے ہیں، حکومت اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے تاہم ملازمین سراپا احتجاج ہیں، مختلف شہروں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن اور نااہلی کی کہانی روزانہ میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے این ٹی ایس فعل ٹیچرز کی تعیناتی کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہری اور تاجر بھی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، اسمبلی جیسے اہم ادارہ کے ملازمین ایک ماہ سے ہڑتال پر ہیں، ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہڑتال اور احتجاج ہورہا ہے، فاروق حیدر کبھی ملازمین پر تشدد کرواتے ہیں تو کبھی میڈیا کے نمائندگان کو اپنے شاہی پلازہ کے خلاف زبان بند رکھنے کی پاداش میں گرفتار کرنے سمیت جھوٹے مقدمات بنواتے ہیں، تاریخ کی سب سے بھیانک اور نااہل

حکومت مسلم لیگ ن کی ہے جس نے تمام حدیں عبور کر دیں ہیں، انہو ں نے کہا کہ وہ ٹیچرز کیا نسل نو کو پڑھائیں گے جو خود این ٹی ایس فعل ہو جائیں اور سفارش پر نوکری حاصل کرلیں، اس وقت محکمہ تعلیم کا برا حال ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اپنی تمام کالی کرتوتوں کا حساب دینا ہوگا اور عوام کا جو استحصال کیا گیا وہ حساب عوام خود الیکشن میں لے لیں گے،انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ سردار سکندر حیات خان کی مسلم کانفرنس میں واپسی کے بعد مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں ختم ہو چکی ہے، اب مسلم لیگ ن کی مثال یوں ہے کہ ان ہی ان کے سر پر آسمان ہے اور نہ ہی پاؤں کے نیچے زمین، میرا ان کارکنوں کو مشورہ ہے کہ وہ ان کے پاس الیکشن ہی احتساب کا اصل موقع ہے اپنے ساتھ کی جانے والی حکمرانوں کی ہر زیادتی کا حساب لیں اور ریاستی جماعت مسلم کانفرنس میں شامل ہو کر باوقار انداز سے اپنی سیاست اور عبادت کو پروان چڑھائیں، انہوں نے کہا کہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان، قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں مسلم کانفرنس آمدہ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی اور پھر سے خطہ میں اپنے ادھورے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں