بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہونیوالا ہے؟ حکومت نے خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی)بجٹ میں صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں اسی طرح ریلیف دیں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے الیکشن کمیشن کو ڈسکہ کا الیکشن تو نظر آگیا لیکن سینیٹ میں جو کچھ ہوا وہ نظر نہیں آیا۔میرے خلاف شروع دن سے ہی پروپیگنڈا ہورہا ہے ۔ میں اپنے کام سے کام رکھتا ہوں ۔مخالفین کی تنقید

برائے تنقید کی کوئی پروا نہیں۔عوام کی خدمت کرنے آیا ہوں اورعوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے ۔ صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے ۔جس طرح وفاق نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے ،بجٹ میں صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں اسی طرح ریلیف دیں گے ۔وزیر اعلی ٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی بلا امتیاز اور بلا تخصیص احتسابی عمل شروع کیا اوروزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف جنگ کا آغاز کیا۔ گزشتہ حکومت نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنائیں۔ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے پٹرول پمپ اور سینما گھر، کمرشل پلازے ، ویگن سٹینڈ بنائے ۔ اربوں روپے کی ٹیکس چوری،کنورژن فیس اور دیگر محصولات چوری کیے اور ملکی اداروں کی جڑیں کھوکھلی کرنے میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی۔ ہم نے آتے ساتھ ہی اداروں کو سیاسی مداخلت سے آزاد کیا اور خود مختار بنایااورانہی اداروں نے 5 ارب روپے سے زائد مالیت کی سرکاری املاک اور زمینیں واگزار کرائیں۔قیمتی سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنائیں گے ۔محکمہ اوقاف کی 90516 کنال اور محکمہ جنگلات کی 5997 ایکڑ اربوں روپے مالیت کی قیمتی زمین قبضہ مافیا کے زیر تسلط ہے ۔قبضہ مافیا کے خلاف فوجداری کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔وزیراعلیٰ بزدار نے ایکسپو سنٹر میں قائم کورونا ویکسی نیشن مرکز کا دورہ کیا اور بزرگ شہریوں کو انسداد کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ایکسپو سنٹر میں انسداد کورونا ویکسی نیشن کیلئے آنے والے بزرگ شہریوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب بھر میں ہیلتھ ورکرز کے ساتھ بزرگ شہریوں کو بھی انسداد کورونا ویکسین لگانے کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے جس کیلئے ہر ضلع میں سنٹرز قائم کئے گئے ہیں اور انتظامات اور سہولتوں کا جائزہ لینے کیلئے میں نے ایکسپو سنٹر کا مشاہدہ کیا ہے اور مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ بزرگ شہریوں کی عزت و احترام کے ساتھ ویکسی نیشن کی جا رہی ہے ۔ ذاتی مفادات کیلئے انسانی زندگی سے کھیلنا سنگدلی سے کم نہیں۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہاسپیٹلز کے تعاون سے تعمیر ہونے والے نئے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کیا۔ عثمان بزدار نے نئے ایمرجنسی بلاک میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا اور نئے بننے والے جدید آپریشن تھیٹرز کا بھی معائنہ کیا،ایمرجنسی بلاک کے مختلف حصے دیکھے ۔ بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے ایمرجنسی بلاک میں بچوں کے علاج معالجے کی جدید ترین سہولتیں دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔چلڈرن ہسپتال کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے قیام سے اشیائے ضروریہ تسلسل کے ساتھ مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔پنجاب حکومت کی جانب سے سستے آٹے کی فراہمی پر 3 ارب 50 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔10 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے 120 روپے کم قیمت پر دستیاب ہوگا۔رمضان پیکیج کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کروں گااورپائی پائی حقداروں تک پہنچائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close