وزیراعظم عمران خان کیلئے بڑا دھچکا، پسندیدہ ترین منصوبے کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا

لاہور (پی این آئی) چیئرمین اربن ریور راوی پراجیکٹ راشد عزیز نے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین اربن ریور راوی پراجیکٹ راشد عزیز نے اپنا استعفیٰ چیف سیکریٹری کو بھجوا دیا۔ ذرائع کے مطابق راشد عزیز کو منصوبے کے کام میں سست روی پر مستعفی ہونے کا کہا گیا جب کہ مستعفی ہونے والے

چیئرمین اربن ریور راوی پراجیکٹ راشدعزیز کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ، منصوبے کا اسٹرکچر تیار ہے ، امید ہے مزید کام جاری رہے گا۔دوسری جانب عدالت نے راوی اربن پراجیکٹ کے لیےحکومت کو زمین کی خرید و فروخت سے روک دیا ، تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں آلودگی سے بچاؤ کے لیے اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جس میں عدالت کی جانب سے راوی اربن پراجیکٹ کے لیےحکومت کو زمین کی خرید و فروخت سے روک دیا گیا ، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ راوی اربن پروجیکٹ پر لینڈ ایکوائر نہیں ہوئی نہ ماحولیاتی آلودگی کا جائزہ لیا گیا ، دوران سماعت عدالت نے ریماکرس دیے کہ اس سے پہلے اورنج لائن ٹرین میں زمین کی خرید و فروخت جس طرح کی گئی وہ ناقابل تلافی ظلم ہے۔خیال رہے کہ حکومت راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر کام کا آغاز جلد سے جلد مکمل کرنا چاہتی ہے ، مگر وہاں ایک طرف زمین کے مالکان ہیں جو حکومت کی ناانصافی پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ا ور آئے دن احتجاج کرتے اور سرکاری دفاتر کی توڑ پھوڑ کرتے نظر آتے ہیں ، اس ضمن میں زمین مالکان کا کہنا ہے کہ ان کی زمینیں اونے پونے دام خریدی جا رہی ہیں اور یہ ان کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے جس حوالے سے انہوں نے کورٹ میں بھی کیس دائر کررکھا ہے اور دیگر فورمز پر بھی آواز اٹھا رہے ہیں۔ چیئرمین اربن ریور راوی پراجیکٹ راشد عزیز نے استعفیٰ دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close