آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی صارفین پر 150ارب روپےسرچارج لگا دیا گیا

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے بجلی صارفین پر سرچارج مسترد کردیا ہے۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی کڑی شرائط پر بجلی صارفین پر 150ارب روپے سرچارج ڈال دیا گیا ہے پارلیمنٹ بے توقیر ہے اور

صدرہاؤس آرڈیننس کی فیکٹری بنا دیا گیا ہے سٹیٹ بینک بد ترین طرز حکمرانی کے دور میں نئے ٹیکسوں سے مزید مہنگائی کا اعلان کر رہا ہے مہنگائی کی سونامی میں ڈوبے عوام الناس کو میسر تمام ریلیف اور سبسڈیز ختم کی جا رہی ہیں آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی گیس پٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافے سے صنعتیں بند اور برآمدات متاثر ہیں ۔نیر بخاری نے کہا کہ زاتی خاندانی اور وزرا کی فوج ظفر کا بوجھ عوام الناس پر ڈالنا حکمرانوں کا وطیرہ بن چکا ہے ادویات کی قیمتوں میں پانچ سو گنا اضافہ اور ہسپتالوں میں مفت ادویات سہولت ختم کی جا چکی ہیزرعی اجزا کھاد کی قیمتوں میں اضافہ نے کسانوں کی کمر توڑ دی ہے صوبوں کے وسائل روک کر انسانی ترقی کو تباہی سے دو چار کر دیا گیا ہے عوام الناس پوچھتے ہیں مہنگی بجلی گیس بل جلانے والے عمران خان کہاں سو رہے ہیں حکمران عوام کے مددگاروں کی بجائے آئی ایم۔ایف کی آلہ کاروں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہوشربائ￿ مہنگائی کے سونامی میں ڈوبے عوام کو بار بار مہنگی بجلی کے جھٹکے دئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران اپوزیشن کو دبانے کیلئے دن رات منصوبہ بندی میں مصروف ہیں گھمبیر مسائل کا حل صرف اور صرف نئے انتخابات میں ہے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں