خاتون اول بشریٰ بی بی بھی کرونا وائرس کا شکار

اسلام آباد (پی این اائی)وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ بشری بی بیٰ کابھی ٹیسٹ مثبت آ گیاہے اور انہوں نے بھی خود کو آئیسولیٹ کر لیاہے ۔اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون

خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطاننے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کہ وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے ۔مریم نواز کا اپنے وکیلوں سے مشورہ،
وکلاء نے 15سو کینال اراضی کیس میں نیب نوٹس غیر قانونی قرار دیدیا
لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے وکلاء نے نیب لاہور کی جانب سے جاتی امراء 15سو کینال اراضی کیس میں جاری کئے گئے نوٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وکلاء نے اس مسئلے پر اپنی ماہرانہ رائے کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے مشاورت کے دوران کیا۔ مشاورت میں مریم نواز کے دونوں وکلاء امجد پرویز اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ مریم نواز نے اپنے وکلاء سے نیب کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت منسوخی کی درخواست پر جواب دائر کرنے کے لئے مشاورت کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے نیب لاہور کی درخواست پر مریم نواز سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ ملاقات میں نیب لاہور کی جانب سے جاری کئے گئے حالیہ دو نوٹسز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز 26 مارچ کو نیب کے طلب کر نے پر نیب آفس پیش ہونگی یا نہیں

اس بات کا فیصلہ مشاورت میں کیا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close