سینیٹ میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں سے بے حد خوش ہو گئے، بڑا انعام دینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (پی این آئی )سینیٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب حکومت نے اپنے اتحادیوں کو ’ نوازنے ‘ کی تیاری شروع کر لی ہے ، وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کو دو وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے جبکہ ایم

کیوایم کو وفاقی کابینہ میں وزیر مملکت کا قلمدان دیا جا سکتاہے ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر ، سینیٹر سرفراز بگٹی اور سردار اسرار ترین وزارت کیلئے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ ایم کیوایم کے فیصل سبزواری کو وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے ۔ اب صرف چہرے نہیں نظام تبدیل ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے سسٹم میں تبدیلی کی تیاریاں شروع کر دیں، بڑے فیصلے متوقع اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے نظام میں تبدیلی کی تیاریاں شروع کردیں۔ کابینہ میں ردو بدل کے ساتھ گورننس میں بھی تبدیلی آئے گی، ناقص کارکردگی پر کئی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران بھی تبدیل ہوں گے جبکہ بعض کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اعلیٰ بیوروکریسی کے اختیارات میں بھی کمی لائے جانے کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے وزیر اعظم عمران خان نے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات لانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا مقصد عوام تک حکومتی کارکردگی کے ثمرات پہنچانا ہے۔آئندہ ڈھائی سال میں اصلاحات کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے گا اور نئی اصلاحات میں عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ گڈ گورننس ، مہنگامی میں کمی اور فلاحی منصوبے وزیر اعظم کی ترجیح ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے اعلیٰ حکومتی ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے۔انہوں نے نظام میں ہنگامی بنیادوں پر بہتری کیلئے نو رکنی کمیٹی بھی قائم کر رکھی ہے۔ وزیر روانہ سیاسی قیادت اور وزرا پر مشتمل کمیٹی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ یہ کمیٹی پی ٹی آئی کے انتخابی منشور میں شامل نکات کو عملی جامہ پہنانے کی سفارشات تیار کرے گی۔عوام سے کیے گئے وعدوں کی ترجیحی فہرست تیار کی جائے گی اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ان سفارشات کے ذریعے حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close