پیپلزپارٹی کی صدر شعبہ خواتین فریال تالپور نے آزاد کشمیر کےآئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کیلئے پارٹی مشاورتی عمل مکمل کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی سیاسی امور کی انچارج و صدر شعبہ خواتین محترمہ فریال تالپور نے آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے پارٹی مشاورتی عمل مکمل کر لیا ہے اور آئندہ کی انتخابی حکمت عملی فائنل کرتے ہوئے عزم کیا ہے کہ گلگت بلتستان کی طرح

یہاں عوام کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں اکیلے الیکشن لڑے گی اور اکیلے حکومت بنائے گی ،تحریک آزادی اور آزاد کشمیر میں ترقیاتی عمل جہاں پیپلزپارٹی چھوڑ کر گئی تھی دونوں آگے کی بجائے ریورس ہوئے۔ وہ جمعرات کو پارٹی عہدیداروں سے خطاب کررہی تھی۔ اس موقع پر صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر ، سابق صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان ، اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین ،سینیر نائب صدر چوہدری پرویز اشرف ، سیکریٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور، سیکریٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب اور دیگر سنیر رہنما بھی موجود تھے۔ تفصیل کے مطابق آزادکشمیر میں 2021 کے انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں. اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر، سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور نے اسں کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ انھوں نے اسلام آباد میں اپنے 10روزہ قیام کے دوران آزاد کشمیر کے 33 اور مہاجرین کے بارہ حلقوں سمیت 45 انتخابی حلقوں اور پارٹی تنظیم اور الاھیڈ ونگز کے عہدیداران سے مٹینگز کیں ۔جس میں مرکزی تنظیم۔ سابق ٹکٹ ھولڈرز امیدواران اسمبلی اور مختلف الاھیڈ ونگز کے صدور / جنرل سیکٹریز سمیت عہدیداروں سے ملاقات کے دوران ۔ انھوں نے تفصیل سے گفتگو کی اور انتخابی حکمت عملی پر اظہار خیال کیا ۔ اس دوران

سابق سنیئر مشیر چوھدری محمد ریاض موجود رہے اور سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے معاونت کی اور ہر حلقہ کے سیاسی اور تنیظمی معاملات سے محترمہ فریال تالپور کو آگاہ کیا۔ پارٹی زعماء سے ہونے والی ملاقاتوں کی ترتیب اور انتظامات کے فرائض مرکزی رابطہ سیکرٹری عامر زیشان جرال نے ادا کیے۔ ان پارٹی سرگرمیوں کے آغاز میں محترمہ فریال تالپور کی پہلی ملاقات چوہدری لطیف اکبر سے ہوی ۔ جس میں پارٹی صدر چوہدری لطیف اکبر نے انھیں ازادکشمیر کے آمدہ انتخابات اور آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی آگاہ کیا۔ اس دوران محترمہ فریال تالپور سے سابق صدر سردار یعقوب قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یسین سینئر رہنماؤں سردار قمر الزمان، چوہدری پرویز اشرف، سردار جاوید ایوب۔ سید بازل نقوی ۔ میاں عبد الوحید ۔ چوھدری جاوید اقبال بڈھانوی۔آنچارچ سوشل میڈیا شاہین کوثر ڈار ۔ چوھدری افسر شاھد افسر شاہد۔ سردار عابد حسین عابد۔ سردار امجد یوسف۔ سردار خالد چغتائی ،سردار بشیر پہلوان، چوہدری ظفر ایڈوکیٹ، چوھدری محمد اشرف۔ صاحبزادہ ذوالفقار علی ۔ سردار گلنواز خالق۔ خواجہ طارق سعید۔ ۔شوکت جاوید میر ۔ اظہر حسین گیلانی۔ راشد اسلام بٹ ۔ محمد ولید انقلابی ۔ سردار سعود صادق۔ سردار غلام مصطفی۔ صاحبزادہ امتیاز ظفر۔ عبد القیوم قمر ۔ چوھدری حنیف کھٹانا۔ ڈاکٹر احسن منظر ۔ چوھدری شوکت وزیر

علی۔ اقبال مجددی ۔ چوھدری قاسم مجید ۔ ویمن ونگ کی صدر نبیلہ ایوب ۔فرزانہ یعقوب ۔ ممبر اسمبلی شازیہ اکبر۔ عارفہ ربانی ۔نورین کاظمی۔ شبنم صداقت اعوان۔چیرمین یوتھ سردار ضیاء القمر۔ چیرمین پی ایس ایف جیند عارف مغل۔ جنرل سیکٹری ریحان سلیم۔ چوھدری ارسلان۔ سردار فوزیب۔ پی ایس ایف کے راھنما عامر بشیر انقلابی۔ سردار ریس سرور۔ عتیق گورسی۔ عامر بوکن۔ الاھیڈ ونگز کی عہدیداران۔ صاحب زادہ محمود ایڈووکیٹ۔ چوھدری یاسر ممتاز۔ کامیڈی شجاعت کاظمی۔ انیس کاشمیری۔ سردار زاھد شریف۔ چوھدری محمود علی۔ سردار عبد الشکور صدیق۔ سردار ساقب۔ حافظ طارق محمود۔ صاحب زادہ فضل الرسول۔نصیر احمد راٹھور۔ راجہ اعجاز ایڈوکیٹ۔ مختلف حلقوں سے امیدواران۔ چوھدری مبارک حیدر۔ شیخ اظہر، طارق قریشی، چوھدری وقار نزیر۔ چوھدری جبار ایڈوکیٹ۔ سید شفیق شاہ کاظمی۔ لیاقت اعوان۔ راجہ سعد اقبال۔ سید قلب عباس۔ سید شاھق گیلانی۔ اختیار اللہ بٹ۔ سید فرحت عباس کاظمی۔ سید شہزاد کاظمی۔ سید ناصر بخاری۔ راجہ خاور قیوم ۔ مشتاق جنجوعہ ایڈوکیٹ۔ چوہدری شفیع ایڈووکیٹ ، لیاقت راٹھور،چوھدری لقمان ایڈوکیٹ۔ الطاف ارشد۔ افراء شہزادی۔ چوھدری وقار ایڈوکیٹ۔ اسرار مغل ۔ اور دیگر نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران محترمہ فریال تالپور صاحبہ نے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والے

مظالم کی مذمت کی اور کہا کے پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ سیسہ پلای ہوی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔انشاءاللہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔اور انھیں ان کا بینادی حقوق حق خودارادیت ضرور ملے گا۔انھوں نے کہا کے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے ۔ ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کے ہمارے ووٹ پر ڈاکہ ڈالے ۔انھوں نے پارٹی عہدے داروں کو کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری خود آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کی قیادت کریں گے ۔ اور انشاءاللہ فتح پاکستان پیپلزپارٹی کی ہو گی۔انھوں نے تمام پارٹی ونگز کو جاندار انداز میں انتخابی مہم کو آزاد کشمیر اور مہاجرین کے حلقوں میں چلانے کی ہدایت کی، انھوں نے ازادکشمیر بھر میں ورکرز کنونشن پر چوہدری لطیف صاحب ۔ پارٹی کی سینر قیادت ، عہدیداران اور تمام الاھیڈ ونگز کو مبارکباد پیش کی ۔اور ہدایت کی کے اسی محنت لگن اور جوش وخروش سے آزاد کشمیر بھر میں پارٹی کی انتیخابی مہم چلائی جاے۔ انشاء اللہ تعالیٰ پارٹی قیادت کے اتحاد و اتفاق اور محنت سے کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی ازادکشمیر کے جیالوں کا مقدر بنے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close