پنجاب میں اساتذہ سےکروڑوں روپے کی ریکوری کرنے کا فیصلہ ، ملی بھگت سے رقوم کس طرح بنائی گئیں؟

لاہور(آئی این پی ) پنجاب میں اساتذہ کے جانب سے حاصل کیا جانے والا ٹائم اسکیل واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرایع کے مطابق گریڈ16 سے19کے اساتذہ سے ٹائم اسکیل واپس لیا جائے گا، 2019تا2021 تک ہزاروں اساتذہ نے ملی بھگت سے ٹائم اسکیل حاصل کیا، ٹائم اسکیل کی مد میں حاصل کی جانی والی

مراعات بھی واپس کرنا ہوں گی۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ مراعات کی مد میں محکمہ خزانہ کو20کروڑ روپے کی ریکوری ہوگی۔ اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی کہا کہ محکمہ خزانہ نے اتھارٹیز کو بغیر منظوری اساتذہ کو ٹائم اسکیل دینے سے روک دیا، سنیارٹی سے ہٹ کر ٹائم اسکیل حاصل کرنے والے اساتذہ کو انکوائری کا سامنا کرنا ہوگا۔ ذرایع نے بتایا ہے کہ 2019تا2021 تک ہزاروں اساتذہ نے ملی بھگت سے ٹائم اسکیل حاصل کیا تھا۔۔۔۔جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل،
مرکزی ملزم کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس بنا دیا گیا
کراچی(آئی این پی ) جعلی پائلٹ لائسنسز اجرا اسکینڈل کے مرکزی ملزم کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ملزم نے دیگرسرکاری افسران کی ملی بھگت سیکروڑوں روپیوصول کئے۔ تفصیلات کے مطابق رقم کیعوض مشتبہ پائلٹ لائسنسز اجرا اسکینڈل میں مرکزی ملزم عدیل آفتاب کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم عدیل آفتاب نے اسکینڈل سیحاصل رقم سیکراچی میں2جائیدادیں خریدیں ، جائیدادوں میں گلستان جوہرمیں فلیٹ،نیوکراچی میں کمرشل اراضی شامل ہیں۔ ملزم نے دیگرسرکاری افسران کی ملی بھگت سیکروڑوں روپیوصول کئے، ملزم عدیل آفتاب سی ایایکی لائسنسنگ برانچ میں اسسٹنٹ گریڈ ٹو ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں