جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل، مرکزی ملزم کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس بنا دیا گیا

کراچی(آئی این پی ) جعلی پائلٹ لائسنسز اجرا اسکینڈل کے مرکزی ملزم کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ملزم نے دیگرسرکاری افسران کی ملی بھگت سیکروڑوں روپیوصول کئے۔ تفصیلات کے مطابق رقم کیعوض مشتبہ پائلٹ لائسنسز اجرا اسکینڈل میں مرکزی ملزم عدیل آفتاب کیخلاف

اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم عدیل آفتاب نے اسکینڈل سیحاصل رقم سیکراچی میں2جائیدادیں خریدیں ، جائیدادوں میں گلستان جوہرمیں فلیٹ،نیوکراچی میں کمرشل اراضی شامل ہیں۔ ملزم نے دیگرسرکاری افسران کی ملی بھگت سیکروڑوں روپیوصول کئے، ملزم عدیل آفتاب سی ایایکی لائسنسنگ برانچ میں اسسٹنٹ گریڈ ٹو ہے۔۔۔۔۔پی آئی اے کوکس اہم شہر کے لیے فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی گئی؟اسلام آباد(آئی این پی ) قومی ائیر لائن ( پی آئی اے )کوعارضی طورپرسیدوشریف ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی گئی، سیدوشریف ایئرپورٹ پراے ٹی آر طیارے کی لینڈنگ کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیدوشریف ایئرپورٹ کھولنے کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ کو آپریشنل کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹرایئرپورٹ سروس نیمراسلہ جاری کیا۔ جس میں پی آئی اے کوعارضی طورپرسیدوشریف ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی گئی ، سی اے اے حکام نے کہا سیدوشریف ایئرپورٹ2014سےآپریشنل نہیں تھا تاہم پی آئی اے کی درخواست پرایئرپورٹ پر انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ فضائی آپریشن سے متعلق ایئرٹریفک کنٹرولر،اے ایس ایف ودیگرکوآگاہ کردیاگیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ سیدوشریف ایئرپورٹ پراے ٹی آر طیارے کی لینڈنگ کی جاسکتی ہے۔ سی اے اے کا کہنا تھا

کہ ایئرپورٹ پرترقیاتی کاموں میں سول ایوی ایشن نے خطیر رقم خرچ کی ہے، جس میں ایئرپورٹ رن وے،گاڑیوں کی پارکنگ و تزئین و آرئش کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں