پورا گھر تیار کر کے کتنے لاکھ میں کم آمدنی والوں کو دیا جائیگا؟ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی ) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اب سرکاری زمین بڑے بڑے مگر مچھوں کو نہیں ملے گی، اب گھروں کے سیکٹرز میں انقلاب دیکھیں گے، صرف چند دستاویز کی بدولت آپ کا قرضہ منظور ہو جائے گا، پورا گھر تیار کر کے 14 لاکھ روپے میں کم آمدنی والوں کو دیا جائے گا۔پریس

کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک میں بھی گھر بنانے کیلئے قرض کی ضرورت ہوتی ہے، کسی کو قرض لے کر گھر بنانے کا کہا جائے تو پہلا ردعمل منفی آتا ہے، نیا پاکستان ہاسنگ اتھارٹی نے قرض کے حصول کیلئے راہ ہموار کی، جب بھی ہاسنگ کی بات ہوتی ہے تو بڑے شہروں کو ترجیح دی جاتی ہے، کیا چھوٹے شہریوں اور عام آدمی کو اپنے گھر کا کوئی حق نہیں ؟۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہاسنگ کا ایک نیا منصوبہ لا رہے ہیں، پہلے فیز میں 3 ہزار کنال پر 26 تحصیلوں میں کام شروع ہوگا، منصوبے کے پہلے فیز میں 14 لاکھ میں گھر بنا کر دیا جائے گا، صرف چند دستاویز کی بدولت آپ کا قرض منظور ہو جائے گا، ماضی میں گلبرگ، جوہر ٹان میں منظور نظر لوگوں کو پلاٹ دیئے گئے، اب سرکاری زمین بڑے بڑے مگر مچھوں کو نہیں ملے گی، اب سرکاری زمین عام آدمی کے استعمال میں لائی جائے گی، گھروں کے سیکٹرز میں انقلاب دیکھیں گے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ 21 ہزار 700 درخواستیں نیا پاکستان اتھارٹی کے پاس موجود ہیں، پہلے مرحلے میں 10 ہزار 239 درخواستوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close