پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نےذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔جس میں فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے اور نئے ائیر چیف کو سلامی دی۔ائر ہیڈ

ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والی پروقار تقریب میںپاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے بھی پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ مجاہد انور خان کو سلامی دی جس کے بعد مجاہد انور نے پاک فضائیہ کی کمان نئے سربراہ ظہیر احمد بابر کو سونپی۔کمان کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی سب سے بہترین فضائیہ ہے ، اس کے ہرسپاہی کوپیشہ ورانہ صلاحیتوں پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ 40 سال تک فضائیہ کی خدمت کرنا میرے لیےباعث اعزاز ہے، قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیرہے۔۔۔۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ایک مرتبہ پھر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیلاہور (آن لائن) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب یاسر ہمایوں اور مشیر اطلاعات پنجاب فردوش عاشق اعوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چہروں پر ماسک نہ پہنے دونوں صوبائی وزراء کے عقب میں بیٹھے ہوئے سرکاری افسران بھی بغیر ماسک کے ہی موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مشیر اطلاعات پنجاب اور صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مرادراس نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرونا ایس او پیز کو نظر انداز کئے رکھا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں