نواز شریف کی ہدایت، مریم نواز نے نیب لاہور میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا، کارکن آئیں گے یا نہیں؟

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ( ن) کی نائب صدرمریم نواز نے نیب لاہور کی جانب سے طلب کیے جانے پر پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب مریم نواز کو طلب کیے جانے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نیب لاہور میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔مریم نواز کو 26مارچ کے

نوٹسز موصول ہو گئے۔مریم نواز 26مارچ کو نیب لاہور میں پیش ہوں گی۔مریم نواز کی پیشی کے موقعہ پر کارکنوں کی ریلی نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔مریم نواز کو پارٹی قائد نواز شریف نے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔اس سے قبل نیب نے مریم نواز کے نام جاتی امرا میں 1500کنال اراضی کی مبینہ غیرقانونی منتقلی کی تحقیقات میں بھی طلب کیا تھا ۔۔۔۔ شبلی فراز کی چھٹی، نیا وزیر اطلاعات کون ہو گا؟ وزیراعظم نے نومنتخب سینیٹرز کو کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم کابینہ میں نئے چہروں کو لانے کے خواہشمند، وزارت اطلاعات میں تبدیلی کا امکان، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئندہ چند روز میں وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کر لیا، ممبران کے قلمدان بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔بیرسٹر علی ظفر، فیصل واوڈا کو وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔وزیراعظم وزارت اطلاعات میں تبدیلی کے خواہمشند ہیں جب کہ سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنانا چاہئیے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزراء کی کارکردگی پرکابینہ میں ردوبدل کریں گے اور نو منتخب سینیٹرز کوبھی کو وفاقی

کابینہ میں شامل کیےجانے کا امکان ہے۔وزیر اعظم عمران خان کئی اہم وزرا کی کارکردگی سے خوش نہیں، اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کابینہ میں صرف وہی رہیں گے جو ڈیلیور کرسکیں گے، ایک اہم وفاقی وزیر نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہاکہ وزیر اعظم کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ پارٹی حلقوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وزراء کو کسی عذر پیش کیے بغیر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ڈیلیور اورکارکردگی ہی وہ چیزیں ہیں جس میں وزیر اعظم دلچسپی لیتے ہیں کیونکہ وہ کسی بھی وجہ سے منصوبوں کی تکمیل میں غیرمعمولی تاخیر کے بعد بہانے سننے کو اچھا نہیں سمجھتے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے ساتھ ساتھ بیوروکریسی میں بھی تبادلوں کی تیاری کی جا رہی ہے۔زرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب، وفاق سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اطلاعات کی تبدیلیوں کا امکان ہے۔وزیراعظم کابینہ میں نئے چہروں کو لانے کے خواہشمند، وزارت اطلاعات میں تبدیلی کا امکان، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close