اب صرف چہرے نہیں نظام تبدیل ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے سسٹم میں تبدیلی کی تیاریاں شروع کر دیں، بڑے فیصلے

متوقع اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے نظام میں تبدیلی کی تیاریاں شروع کردیں۔ کابینہ میں ردو بدل کے ساتھ گورننس میں بھی تبدیلی آئے گی، ناقص کارکردگی پر کئی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران بھی تبدیل ہوں گے جبکہ بعض کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اعلیٰ

بیوروکریسی کے اختیارات میں بھی کمی لائے جانے کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے وزیر اعظم عمران خان نے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات لانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا مقصد عوام تک حکومتی کارکردگی کے ثمرات پہنچانا ہے۔آئندہ ڈھائی سال میں اصلاحات کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے گا اور نئی اصلاحات میں عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ گڈ گورننس ، مہنگامی میں کمی اور فلاحی منصوبے وزیر اعظم کی ترجیح ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے اعلیٰ حکومتی ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے۔انہوں نے نظام میں ہنگامی بنیادوں پر بہتری کیلئے نو رکنی کمیٹی بھی قائم کر رکھی ہے۔ وزیر روانہ سیاسی قیادت اور وزرا پر مشتمل کمیٹی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ یہ کمیٹی پی ٹی آئی کے انتخابی منشور میں شامل نکات کو عملی جامہ پہنانے کی سفارشات تیار کرے گی۔عوام سے کیے گئے وعدوں کی ترجیحی فہرست تیار کی جائے گی اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ان سفارشات کے ذریعے حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی ۔ وزیر اعظم عمران خان آج بیواؤں ، خصوصی افراد کو گھروں کے مالکانہ حقوق دیں گے اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت محنت کش طبقے میں گھروں اور فلیٹس الاٹ کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔یہ منصوبہ ورکرز ویلفیر فنڈ، وزارت سمندر پار پاکستانیز اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 1,008 فلیٹس اور 500 گھر شامل ہیں جو مالکانہ حقوق پر محنت کش طبقے کو الاٹ کئے جائیں گے۔ ان میں صنعتوں میں کام کرنے والے غریب محنت کش، مزدوروں کی بیوائیں اور خصوصی افراد شامل ہیں۔ وزیر اعظم تعمیر شدہ فلیٹس / گھروں کا جائزہ لیں گے اور مزدوروں کی بیواؤں اور خصوصی افراد میں مالکانہ حقوق کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کرئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close