نا معلوم شخص کی کیپٹن (ر)ٖصفدر کو انڈہ مارنے کی کوشش، انڈا کس کو جا لگا؟

پشاور (پی این آئی) پشاور ہائیکورٹ کے باہر ن لیگ کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر کو انڈہ مارنے کی کوشش کی گئی جس کے جواب میںلیگی رہنماحملہ آورکے پیچھے دوڑپڑےپشاور میںکیپٹن (ر) صفدر درخواست قبل از گرفتاری کیس میں ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔اس موقع پر ایک شخص کی

جانب سے انہیں انڈہ مارنے کی کوشش کی گئی۔پھینکا جانے والا انڈہ کیپٹن (ر) صفدر کی بجائے مسلم لیگ ن کے کارکن کولگا۔کیپٹن (ر) محمد صفدر انڈا اٹھا کرمارنے والے کی طرف دوڑپڑے تاہم نامعلوم شخص رکشے میں سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ چند روز قبل لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل پر بھی انڈے اور سیاہی سے حملہ کیا گیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close