وزیر اعظم عمران خان آج بیواؤں ، خصوصی افراد کو گھروں کے مالکانہ حقوق دیں گے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت محنت کش طبقے میں گھروں اور فلیٹس الاٹ کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔یہ منصوبہ ورکرز ویلفیر فنڈ، وزارت سمندر پار پاکستانیز اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے پایہ تکمیل

تک پہنچایا ہے۔اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 1,008 فلیٹس اور 500 گھر شامل ہیں جو مالکانہ حقوق پر محنت کش طبقے کو الاٹ کئے جائیں گے۔ ان میں صنعتوں میں کام کرنے والے غریب محنت کش، مزدوروں کی بیوائیں اور خصوصی افراد شامل ہیں۔ وزیر اعظم تعمیر شدہ فلیٹس / گھروں کا جائزہ لیں گے اور مزدوروں کی بیواؤں اور خصوصی افراد میں مالکانہ حقوق کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کرئیں گے۔۔۔۔۔نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں، عثمان بزدار بھی ڈٹ گئےلاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا، لانگ مارچ کا شوشہ چھوڑنے والے پاکستان کی ترقی کا سفر روکنا چاہتے تھے۔ اپنے بیان میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، عوام کی حمایت سے پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام رہی، وزیراعظم عمران خان کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا، نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا عبرتناک انجام مفاد پرستوں کے لئے واضح پیغام ہے، پاکستان کے باشعور عوام کے سامنے اس ٹولے کی گھٹیا سیاست بے نقاب ہوچکی ہے،

مرکز کے بعد پنجاب میں بھی پی ڈی ایم ناکام رہی اور آخر کار یہ خود مکافات عمل کا شکار ہوئی، قوم کے ٹھکرائے ہوئے عناصر کو انتشار کی سیاست چھوڑ کر مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close