نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں، عثمان بزدار بھی ڈٹ گئے

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا، لانگ مارچ کا شوشہ چھوڑنے والے پاکستان کی ترقی کا سفر روکنا چاہتے تھے۔ اپنے بیان میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے

عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، عوام کی حمایت سے پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام رہی، وزیراعظم عمران خان کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا، نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا عبرتناک انجام مفاد پرستوں کے لئے واضح پیغام ہے، پاکستان کے باشعور عوام کے سامنے اس ٹولے کی گھٹیا سیاست بے نقاب ہوچکی ہے، مرکز کے بعد پنجاب میں بھی پی ڈی ایم ناکام رہی اور آخر کار یہ خود مکافات عمل کا شکار ہوئی، قوم کے ٹھکرائے ہوئے عناصر کو انتشار کی سیاست چھوڑ کر مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے۔۔۔اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسوں کی یومیہ شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،
ایک روز میں مزید کتنے کیس رپورٹ ہوئے ?
اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح 7.77فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے، ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر ضعیم ضیا کے مطابقگزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا کے مزید538 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم کے دوران اب تک 21952 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز و بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگادی گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سی ڈی اے اسپتال میں کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 4261 افراد میں سے 3210 ، پمز اسپتال میں رجسٹرڈ 9283 افراد میں سے 6622 اور پولی کلینک رجسٹرڈ 3329 افراد میں سے 2422 کو ویکسین لگا دی گئی۔اسی طرح آر ایچ سی بھارہ کہو میں کورونا ویکسین کے لئے رجسٹرڈ 1692 افراد میں سے 822 ،آر ایچ سی ترلائی میں رجسٹرڈ 5015 افراد میں سے4287 ، فیڈرل جنرل اسپتال چک شہزاد میں رجسٹرڈ 4681 افراد میں سے 1936، آر ایچ سی سہالہ میں رجسٹرڈ 1456 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے 252، اکبر ایس نیازی اسپتال میں رجسٹرڈ 557 میں سے 277 ،کلثوم اسپتال میں رجسٹرڈ 1017 افراد میں سے 463، آئی ایچ آئی ٹی سی میں رجسٹرڈ 516 افراد میں سے 152، قائد اعظم اسپتال میں رجسٹرڈ 1088 میں سے 602 ، سوشل سکیورٹی اسپتال میں کورونا ویکسین کے لئے رجسٹرڈ 498 میں سے 191 جب کہ سی ڈی اے میڈیکل سینٹر میں کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 574 افراد میں سے 176 کو ویکسین لگا دی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں