خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں ہفتے اور اتوار کو کاروبار بند کرنے کا اعلان

پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر 9 اضلاع میں ہفتے اوراتوارکو تجارتی مراکزبند کرنے کا اعلان کردیا۔خیبرپختو نخواکے9 اضلاع میں ہفتیاوراتوار کو تجارتی مراکزبند ہوں گے ، ان اضلاع میں پشاور، چارسدہ ، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، سوات، صوابی، مالاکنڈ اور لوئر دیر

شامل ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان اضلاع میں ہفتہ اوراتوارکومارکیٹیں بندرہیں گی تاہم اشیا خوردونوش اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے جبکہ ادویات،بیکری،کریانہ اورضروری اشیاکی دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔۔۔۔۔نواز شریف کی واپسی؟
جے یو آئی ف نے تبدیل شدہ مؤقف اختیار کر لیا
اسلام آباد (آئی این پی ) جے یوآئی(ف)کے ترجمان اسلم غوری نے مولانا فضل الرحمان کے نوازشریف کو وطن واپس آنے کے مشورے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یوآئی(ف)اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کوواپس آنیکامشورہ نہیں دیا، نوازشریف کووطن واپسی کامشورہ فضل الرحمان نہیں انکے معالج دیں گے۔ترجمان جے یوآئی(ف)کا کہنا تھا کہ مختلف ٹی وی چینلزپرچلنے والی خبریں بے بنیادہیں، جے یوآئی سمجھتی ہے، نواز شریف بیمار ہیں،انہیں علاج کی ضرورت ہے، نوازشریف کی طبیعت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔۔۔۔۔فضل الرحمان نے جے یو آئی کارکنوں کو لانگ مارچ کی تیاریوں کا حکم دے دیااسلام آباد (آئی این پی ) مولانا فضل الرحمان نے صوبائی عہدیداروں کو لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی کے صوبائی عہدیداران کے نام خط لکھا گیا، جس میں کہا گیا تمام صوبائی جماعتیں لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھیں، لانگ مارچ کی تیاریوں

میں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کریں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں استعفوں اور لانگ مارچ پر متفق ہیں، پیپلزپارٹی نے استعفوں سے متعلق وقت لیا ہے، پیپلزپارٹی کے فیصلے تک لانگ مارچ کو موخر کیا گیا، پیپلزپارٹی اپنے اجلاس کے فیصلے سے جلد پی ڈی ایم کو اگاہ کرے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں