اسلام آباد(آئی این پی )وزارت قومی صحت نے کورونا وائرس پھیلنے کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت کو تین زونز میں تقسیم کرتے ہوئے اعدادوشمار جاری کرد یئے ،ان کے تحت ریڈ زون،اورنج زون اور گرین زون بنائے گئے ہیں ،ریڈزون کے خانے میں ہاٹ سپاٹ کے علاقے ظاہر کئے گئے ہیں ۔بدھ کو وزارت قومی صحت
کے ایم ڈی زعیم ضیاء کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ایف الیون ،ایف الیون ون ،ریڈزون میں شامل ہیں جہاں 77کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ بہارہ کہو 73،بنی گالہ64،آئی ٹین ٹو اور آئی ٹین میں 57، جی نائن ، جی نائن ون میں 53، جی ٹین ، جی ٹین فور میں اب تک 53کیسز سامنے آچکے ہیں جو کہ ریڈزون میں شمار کئے جا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ دوسری کیٹگری اونج زون ہے جس کے تحت جی نائن ، جی نائن فور میں 49،آئی ایٹ ، آئی ایٹ فور45،آئی ایٹ ٹو میں بھی45،شہزاد ٹائون ، چک شہزاد45، جی الیون ، جی الیون ون 45،جی ٹین ٹو44،آئی ٹین فور41،آئی ٹین ون 40، بحریہ ٹائون فیز تھری40،ایف ٹین ٹو40،جی سکس ٹو بھی 40کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ تیسری کیٹگری گرین زون ہے جس میں چالیس سے کم مریض سامنے آئے ہیں ۔ اس فہرست کے تحت ای الیون تھری39،کورنگ ٹائون 38،بحریہ ٹاون فیز ٹو36،جی ٹین تھری36،جی الیون ٹو35، جی تھرٹین ٹو34،جی سکس ون 33،جناح گارڈن32،آئی ایٹ تھری32،علی پور فراش ٹائون32، جی سیون ٹو32،ایف ایٹ تھری32،جی سکس فور30،جی ایٹ ون 30،جی سیون تھری29،ایف الیون تھری28،جی تھرٹین ون 28،ایف سکس ون 28، کھنہ پل 27،جی نائن ٹو27،ایف ٹین تھری27،ای الیون فون27،آئی ایٹ ون
26،راول ٹائون26،آئی نائن فور26،ایف الیون ٹو26،بلاک سی پی ڈبلیو ڈی ہائوسنگ سوسائٹی 25،جی نائن تھر25،جی ایٹ ٹو24،آئی نائن ون 24،غوری ٹائون فیز فور24،ایف ٹین ون 24،جی الیون فور23،ایف ایٹ ون 23،بحریہ ٹائون فیز فور22،بحریہ ٹائون فیز فائیو 22،ترلائی 21،ایچ تھرٹین 21،جی ٹین ون 21، جی سیون فور21، فیز ون پاکستان ٹائون 21،غوری ٹائون20،کرنل امان اللہ روڈ بہارہ کہو19،غوری ٹائون فیز فائیو19،ترامڑی چوک19،ایف سیون ون 18،پی ڈبلیو ڈی ہائوسنگ سوسائٹی ڈی 18، بلاک سی نیشنل پولیس فائونڈیشن 18، جی ایٹ فور18،ایف ایٹ ٹو18، ای الیون ٹو18، ای الیون ون 18،نیشنل پولیس فائونڈیشن 17، چک شہزاد17، جی تھرٹین تین میں بھی 17،ایف ٹین فور17،علی پور17،جی سیون ون 17، مارگلہ ٹائون 16، پی ڈبلیو ڈی ہائوسنگ سوسائٹی بلاک اے 15، گرین ایونیو چک شہزاد14، چٹھہ بختاور14،جی تھرٹین فور14،ڈی 12/2میں 13،پی ایم ہائوس سٹاف (ریڈزون 13)فیز سیون بحریہ ٹاون13،ایچ ایٹ ون 12،برما ٹائون کھنہ 12،سی ایم ایل ٹی گرلز ہاسٹل این آئی ایچ کالونی12، سیکٹر سی بحریہ انکلیو12،این آئی ایچ کالونی12،جی پندرہ ون 11،مارگلہ ٹائون فیز ون 11، ہمک ماڈل ٹائون11، جی فورٹین فور11،مارگلہ ٹائون فیز ٹو11، جی ایٹ تھری11شامل ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں