کراچی (پی این آئی ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے لیے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی تمام بڑی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک 31 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ہیں۔دنیا
نیوز کے مطابق کاغذات جمع کرانے والوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مفتاح اسماعیل، سلمان خان، پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل، مسعود خان مندوخیل، اے این پی کے اورنگزیب بونیری، تحریک انصاف کے حنید لاکھانی، جبار قریشی، ملک عارف، حسنین چوہان ایڈووکیٹ، عرفان نیازی، چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال،پی ایس پی کے حفیظ الدین ،ایم کیو ایم کے محمد مرسلین، فیاض قائمخانی، خواجہ ریحان منصور، شاکر علی، نعمان خان، سنی تحریک کے بلال قادری، ٹی ایل پی کے مفتی نذیر کمال نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔واضح رہے کہ یہ سیٹ تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی۔ عام انتخابات کے دوران اس سیٹ پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور فیصل واوڈا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا تھا۔جے یو آئی کے مولانا عمر صادق، عام لوگ اتحاد پارٹی کے رحمت اللہ وزیر، ایم ڈبلیو ایم کے مبشر حسن، مسلم لیگ جونیجو کے محمد اشرف، پاکستان مسلم الائنس کے حضرت عمر خان، راہ حق پارٹی کے محمد عادل، آزاد امیدوار زنیر الرحمن، معصوم شاہ، طارق محمود سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں