مریم نواز کے گرد گھیرا تنگ اہم شواہد نیب کے ہاتھ لگ گئے‎

لاہور( پی این آئی )قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے چودھری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو 26مارچ کو دوبارہ طلب کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیب کو چودھری شوگر ملز کیس میں مزید شواہد ملے ہیں جس کی بناء پر مریم نواز کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز کو اس سے قبل 11 اگست 2020 کو نیب طلب کیا گیا تھا تاہم رکاوٹوں کے باعث لیگی کارکنوںنے مشتعل ہو کر پتھرائو شروع کر دیا تھا اور حالات کشیدہ ہونے کے باعث مریم نواز کی پیشی ممکن نہیں ہو سکی تھی ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز سے کیس سے متعلقہ ضروری دستاویزات بھی طلب کی گئی ہیں جو انہیں 26مارچ بروزجمعہ گیارہ بجے ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 اپریل تک جواب طلب کر رکھا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close