پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن)کی سیاست ہی ختم کردی ہے ،اسے پیپلزپارٹی میں ضم ہوجاناچاہیے زرتاج گل نے بڑا بیان داغ دیا

لاہور(پی این آئی)وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن)کی سیاست ہی ختم کردی ہے لہٰذااب اسے پیپلزپارٹی میں ضم ہوجاناچاہیے،پی ڈی ایم کی سیاست کاجنازہ نکل گیا ہے اور واقعی ایک زرداری پوری پی ڈی ایم پر بھاری رہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ

آصف زرداری نے پی ڈی ایم کے دیگر فریقوں کو مارا بھی اور انہیں رونے بھی نہیں دیا اور اس طرح زرداری نے (ن)لیگ سے سارے بدلے لے لیے ہیں،مریم نواز کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) تباہی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کس منہ سے حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں، بزدار کوگرانے مرادعلی شاہ کو کیوں نہیں گراتے۔ آشیانہ اقبال کیس،
شہبازشریف کو 24 مارچ کو دوبارہ طلب کر لیا گیا
لاہور (آئی این پی ) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال کیس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو چوبیس مارچ کو دوبارہ طلب کرلیا۔ عدالت نے مزید گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ دوسری جانب شہباز شریف نے لیگل ٹیم کو منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت میں مزید قانونی نکات شامل کرنے کی ہدایات کردیں۔ لاہور کی احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے آشیانہ اقبال کیس پر سماعت کی۔ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار شہباز شریف کو جیل حکام نے عدالت میں پیش کیا۔ شہباز شریف کے شریک ملزم شاہد شفیق کو حاضری سے استثنی دینے کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت کے روبرو گواہ سعید اختر نے الائیڈ بنک کے ایک سو اٹھہتر چیک پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انیس سو اٹھاسی سے بنک کی ملازمت بطور کیشیئر کی اور جانتا ہوں کہ بنک کرنسی اور مشکوک

ٹرانزیکشن رپورٹ تیار کرتے ہیں۔ کرنسی ٹرانزیکشن اور مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹ نیب تفتیشی کو پیش نہیں کیں۔ گواہ علی ارسلان نے اکانٹ کھولنے کیلئے ملزم منیر ضیا اور شاہد شفیق کے جمع کروائے گئے شناختی کارڈز بطور ثبوت پیش کردئیے۔ گواہ حنیف اختر نے بیان دیا کہ عدالت میں پیش کئے گئے بنک ریکارڈ میں احد چیمہ کا کہیں نام نہیں ہے۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے تین گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کی۔ عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت چوبیس مارچ تک ملتوی کردی۔ پیشی کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ایک بار پھر منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت کا تیار کردہ ڈرافٹ دکھایا گیا۔ شہباز شریف نے اپنی لیگل ٹیم کو درخواست ضمانت میں مزید قانونی نکات شامل کرنے کی ہدایات کردیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں