وفاقی وزیر نے پی ڈی ایم کو مذاکرات کی دعوت دے دی ایجنڈا بھی تجویز کر دیا ،سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے، اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی ہے، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے، اپوزیشن پارلیمان میں ایک قدم آگے بڑھائیں اور انتخابی اصلاحات سے بات چیت کا آغاز کریں۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ اچھی بات

ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی ہے، پارلیمان میں ایک قدم آگے بڑھیں، انتخابی اصلاحات کریں، نئے الیکشن قوانین اور الیکشن کمیشن کی تشکیل کرتے ہیں، عدالتی اور انتظامی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں اپوزیشن تجاویز دے۔۔۔۔۔پی ڈی ایم کا مستقبل کیا ہے؟
فضل الرحمان کا نواز شریف سے رابطہ، حکمت عملی کیا ہو گی؟
اسلام آباد(آئی این پی )پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، سابق صدر اور مریم نواز کے درمیان تلخ گفتگو زیر بحث آئی، دونوں رہنماوں نے پی پی شریک چیئرمین کے بیان پر دکھ کا اظہار کیا۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان رابطے میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ سابق صدر کی ایسی گفتگو سے سخت دکھ اور تکلیف پہنچی، ن لیگ تو نوے کی دہائی کی سیاست دفن کر کے آگے بڑھی تھی پھر الزام تراشی کیوں کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہیں خود آصف زرداری کے غیر جمہوری رویے سے دکھ ہوا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close