ٹیکس تو اب دینا پڑے گا، بینکوں، مہنگے سکولوں، میڈیکل لیبارٹری، ہسپتالوں کو عمارتیں کرائے پر دینے والے ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے

لاہور (آن لائن)بینکوں،مہنگے سکولز،میڈیکل لیبز اور ہسپتالوں کو عمارتیں کرائے پر دینے والے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریڈار پر آگئے،ٹیکس معاملات کی چھان بین کے لئے تھرڈ پارٹی معلومات اکٹھی کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے بینکوں ،نجی سکولز،میڈیکل لیبز اور پرائیویٹ ہسپتالوں

کی عمارتوں کے مالکان کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے بینکوں، سکولز ،میڈیکل لیبز اور ہسپتالوں کی عمارتوں کی تھرڈ پارٹی معلومات اکٹھی کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ ایف بی آر کی ٹیمیں محکمہ ایکسائزکیساتھ پولیس کے ڈیٹا بیس سے کرایہ ناموں کا ریکارڈ بھی حاصل کریں گی۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی انفارمیشن حاصل کرکے انکم ٹیکس گوشواروں کیساتھ موازنہ کیا جائے گا۔ماہانہ لاکھوں روپے رینٹل انکم وصول کرنے کے باوجود ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے پراپرٹی مالکان کیخلاف کارروائی ہوگی۔ ایف بی آر پراپرٹی کے نان فائلر مالکان کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے جبکہ گوشواروں میں کرایوں کی درست آمدن ظاہرنہ کرنیوالے فائلرزکے خلاف بھی کارروائی کرے گا ۔۔۔۔۔ سٹوڈنٹس دل لگا کر امتحانات کی تیاری کر یں، ذہین طلبہ و طالبات کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی اسلام آباد (پی این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے80فیصد یا زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلباءکو سکالر شپ فراہم کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میرٹ سکالرشپ اسکیم کے تحت ہر سطح کے تعلیمی پروگراموںمیں داخل طلباءو طالبات جو سمسٹر بہار 2020کے فائنل امتحانات میں کم از کم 80فیصد نمبر حاصل کرچکے ہیں وہ طلبہ اِس سکالرشپ کے لئے یونیورسٹی کے

قریب ترین ریجنل آفس میں درخواست دے سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز ، رانا طارق جاوید کے مطابق فی طالب علم سکالرشپ کی شرح اور مستفید ہونے والے طلباءو طالبات کی تعداد کا تعین ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کے پاس دستیاب فنڈز کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔سمسٹر خزاں 2020ءکے پہلے مرحلے کے امتحانات ملک بھر میں جاری ہیں ، رواں سمسٹر کے امتحانات میں بھی 80فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلباءمیرٹ سکالرشپ اسکیم سے استفادہ کرسکیں علاوہ ازیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے غریب اور مستحق طلبہ کو تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے ان کوداخلہ فیس میں رعایت اور وظائف کی شکل میں سپورٹ فراہم کرنے کے لئے ایک خصوصی فنڈ بھی مختص کیا ہے۔اِن دنوں سمسٹر بہار 2021ءکے دوسرے مرحلے کے داخلے جاری ہیں ، اس لئے فیس میں رعایت حاصل کرنے کے لئے مستحق طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قریب ترین ریجنل آفس میں داخلوں کی مقررہ تاریخ سے قبل درخواست دیں۔ریجنل آفسسز میں قائم اسسمنٹ کمیٹیاں دستیاب فنڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے فیس میں رعایت کے لئے اپنی سفارشات مرتب کرکے یونیورسٹی غریب اور مستحق طلباءکو فیس میں رعایت فراہم کرے گی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے80فیصد یا زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلباءکو سکالر شپ فراہم کرنے کی

پالیسی کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میرٹ سکالرشپ اسکیم کے تحت ہر سطح کے تعلیمی پروگراموںمیں داخل طلباءو طالبات جو سمسٹر بہار 2020کے فائنل امتحانات میں کم از کم 80فیصد نمبر حاصل کرچکے ہیں وہ طلبہ اِس سکالرشپ کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس میں درخواست دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close