پی ڈی ایم کو بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں بڑا فیصلہ سنا دیا، اپوزیشن کی ساری امیدیں خاک میں مل گئیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی طرف سے فنڈز کے اجرا سے متعلق پیپلزپارٹی کی درخواست مستردکردی،الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی،ارشادقیصرکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں

سینیٹ انتخابات سے قبل ارکان اسمبلی کوفنڈزدینے کے معاملے پر سماعت ہوئی، رکن خیبر پختونخواکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،پیپلزپارٹی نے ارکان کوفنڈزدینے کے معاملے پردرخواست دائرکر رکھی ہے ۔پیپلزپارٹی کے نیئر بخاری نے کہاکہ وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو 50 کروڑفنڈزدینے کی بات کی،ممبربلوچستان نے کہاکہ یہ بات سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کی تھی؟اب توسینیٹ الیکشن ہوگیا،الیکشن ہوگئے کوئی فنڈزجاری نہیں ہوئے۔نیئر بخاری نے کہاکہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شقوں کی خلاف ورزی کی گئی،انتخابی ضابطہ اخلاق کی بھی خلاف ورزیاں کی گئیں،سیکشن 181 کی خلاف ورزیاں کی گئیں،وزیراعظم ارکان اسمبلی سے ملتے رہے،وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی توہین بھی کی،تمام خلاف ورزیاں قابل سزاجرم ہیں۔درخواست گزارنے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم کوطلب کرنے کی استدعا کردی،نیئر بخاری نے کہاکہ وزیراعظم کوالیکشن کمیشن میں طلب کیاجاناچاہئے،ارشاد قیصر نے کہاکہ وزیراعظم نے اعلان بطورچیف ایگزیکٹویاپارٹی سربراہ کیا؟ممبر بلوچستان نے کہاکہ کیاصرف ٹی وی پراعلان ہوایافنڈزبھی جاری ہوئے؟،نیئربخاری نے کہاکہ صرف اعلان بھی خلاف ورزی کے زمرے میں آتاہے،الیکشن کمیشن نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیااور درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close