پی ڈی ایم میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، آصف زرداری نے نواز شریف سے مطالبہ کیا تو مریم نواز نے بھی کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اہم اجلاس میں آصف علی زرداری کے خطاب کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اختلا فات کھل کر سامنے آگئے ہیں ۔اجلاس میں جب آصف علی زرداری نے نواز شریف سے وطن واپس آنے کا مطالبہ کیا تو وہاں موجود مریم نواز نے آصف علی زرداری کو جواب

دیتے ہوئے کہا کہ جیسے آپ ویڈیو لنک پر ہیں ،ایسے ہی نواز شریف بھی ویڈیو لنک پر ہیں ،نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے ،میرے والد کو جیل میں دو ہارٹ اٹیک ہوئے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے سب سے بڑی جماعت ہونے کے باوجود پی ڈی ایم کا ساتھ دیا،پوری مسلم لیگ ن نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی استعفوں کے خلاف تھی ،مسلم لیگ ن نے اتفاق رائے کے لیے دیگر معا ملوں میں آپ کا ساتھ دیا ،پی ڈی ایم ایم کے فیصلوں پر خود بھی عمل کیا اور دوسروں سے بھی کرایا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے خطاب میں آصف علی زرداری نے نواز شریف سے وطن واپسی کا مطالبہ کیا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب آپ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں، آپ پلیز پاکستا ن تشریف لائیں، اسمبلیوں سے استعفے دینا عمران خان کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہناتھا کہ پہلی بار نہیں ہو ا کہ جمہوری قوتوں کو دھاندلی کا سامنا کرنا پڑا ہو،ہم نے سینیٹ انتخابات لڑے لیکن اسحاق ڈار ووٹ ڈالنے پاکستان نہیں آئے۔ سابق صدر نے کہا کہ مجھے اسٹبلشمنٹ کا کوئی ڈرنہیں، اگر ہمیں جنگ لڑنی ہے تو جیل جانا ہوگا،میں نے اپنی زندگی کے چودہ سال جیل میں گزارے، میں جنگ لڑنے کو تیار ہوں شاید میرا ڈومیسائل مختلف ہے، ہم اپنی آخری سانس تک جدوجہد کے لئے تیار ہیں، نواز شریف لڑنے کے لئے تیار ہیں تو انہیں پاکستان واپس آنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close