نور بخاری کے سابق شوہر ولی حامد نے بھی شادی کرلی ،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (پی این آئی )سابقہ اداکارہ نور بخاری کے سابق شوہر اور اداکار ولی حامد خان سے متعلق یہ خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں کہ اُنہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ کے معروف اداکار و ماڈل اور نور بخاری کے سابق شوہر ولی حامد خان کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں اُنہیں دُولہا بنے دیکھا جاسکتا ہے۔قومی موقر نامے جنگ کی پورٹ کے مطابق وائرل تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ولی حامد خان اسٹیج پر ہیں جبکہ اُن کے ساتھ عروسی لباس میں ملبوس دُلہن بھی بیٹھی ہیں اور اردگرد مہمان بھی موجود ہیں۔کہا جارہا ہے کہ ولی حامد خان نے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں کراچی میں سندس شیخ نامی لڑکی سے نکاح کیا ہے۔دوسری جانب ابھی تک ولی حامد خان کی جانب سے اُن کی شادی کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی گئی ہے۔اگر ہم ولی حامد خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی طرف نظر نظر دوڑائیں تو اُنہوں نے سندس شیخ نامی خاتون کو فالو بھی کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close