صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں کا آغاز ہو گیا طلبا اور انتظامیہ کو ماسک اور سینی ٹائزر کی عدم فراہمی ؟

کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان بھر میں تعلیمی سرگرمیاں کا آغاز ہو گیا۔ کوئٹہ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبا اور انتظامیہ کو ماسک اور سینیٹائزر کی عدم فراہمی کے باعث احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرانا مشکل ہو گیا۔ کووڈ 19 کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تعلیمی ادارے گزشتہ ایک سال بند رہنے

کے بعد مکمل طور پر کھل گئے۔ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئیں، نجی سکولوں میں انتظامیہ اور والدین طلبا کو تمام تر ایس او پیز پر عمل کروا رہے ہیں، اس کے برعکس اگر سرکاری تعلیمی اداروں پر نظر دوڑائی جائے تو طلبا کے پاس کچھ نہیں۔ سرکاری سکولوں میں احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کرنا تو دور کی بات حکومتی سطع پر ان سکولوں میں ماسک، ہینڈ سینیسٹائزر اور گلوز تک فرائم نہیں کیے گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں بچوں کو ایس او پیز پر عمل درامد کروانا کافی مشکل ہے۔ کئی سکولوں میں پھچلے سال فراہم کئے گئے ماسک اور دیگر اشیا طلبا کو فراہم کی گئیں مگر اب وہ بھی ختم ہو چکی ہیں۔۔۔۔استعفی دے کر پارلیمنٹ چھوڑنا غلط فیصلہ ہو گا،
پی ڈی ایم کی جماعت کے رہنما کا انوکھا مؤقف
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ استعفی دے کر پارلیمنٹ کا فورم چھوڑنا غلط فیصلہ ہو گا۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے استعفوں کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا فورم نہیں چھوڑنا چاہیے اور اگر استعفے دینے کا فیصلہ کیا گیا تو یہ غلط ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن

نے جو پوزیشن لی اس پر حکومت بوکھلا گئی ہے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے سے جو متاثر ہو وہ عدالت جا سکتا ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ درست نہیں ہے اور یہ بات واضح ہے کہ یوسف رضا گیلانی جیت چکے ہیں۔ مظفر حسین شاہ نے پتہ نہیں کیوں یہ ووٹ مسترد کیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close