بائیکاٹ مہم نے اپنا اثر تیزی سے دکھانا شروع کردیا ، مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت دھڑم سے گر گئی

اسلام آباد (پی این آئی)بائیکاٹ مہم نے اپنا اثر تیزی سے دکھانا شروع کردیا،پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید12روپے کمی سے258روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت8روپے کمی سے178روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت166روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔دوسری جانب ملک میں چینی کی قیمت

کو ایک بار پھر پر لگ گئے اور 10بڑے شہروں میں قیمت 100 روپے فی کلو یا اس سے زائد ہوگئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی سب سے مہنگی ہوگئی ہے اور اس کی قیمت 110 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جب کہ ملک کے 6 شہروںمیں فی کلو چینی 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close