آزادکشمیر کے عام انتخابات کب ہونگے؟ تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی )آزادکشمیر کے عام انتخابات 12جولائی کو ہوں گے جبکہ باضابطہ اعلان مئی کے پہلے ہفتے 5مئی کو کر دیا جائے گا، روزنامہ جنگ میں سید عباس گردیزی کی شائع خبر کے مطابق انتظامات 15اپریل سے قبل مکمل کرلئے جائیں گے۔اس ضمن میں ووٹرز لسٹوں کی تیاری ،حلقہ بندیوں

سمیتدیگر انتظامات کو 15اپریل سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن دستیاب وسائل سے پوری یکسوئی کے ساتھ امور کی انجام دہی کیلئے مصروف عمل ہے ۔مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آزادکشمیر کے عام انتخابات عید قربان سے قبل 12جولائی کو ہونگے ۔جس کا باضابطہ اعلان 5مئی تک متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close