کتنی عمر کے شہریوں کو آج سے کورونا ویکسین فوری لگوانے کی سہولت دستیاب ہو گی؟

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت پاکستان نے ملک میں بزرگ شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کے پروگرام کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت آج سے معمر شہریوں کو واک ان کورونا ویکسی نیشن کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اعلان کے تحت پاکستان میں آج سے 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو واک

ان کورونا ویکسی نیشن کی سہولت دستیاب ہوگی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں 70 سال سے زائد عمرکے رجسٹرڈ بزرگ شہری کسی بھی ہیلتھ سینٹر سے ویکسین لگوا سکیں گے۔بتایا گیا ہے کہ واک ان کورونا ویکسی نیشن کی سہولت رجسڑڈ بزرگ شہریوں کو دستیاب ہوگی۔۔۔۔۔پہلی پرواز روانہ، نئی فضائی کمپنی نے پاکستان سے عرب ملکوں کے لیے پروازیں شروع کر دیںکراچی (پی این آئی) پاکستان کی قومی ائر لائن پی آئی اے پر پابندیاں لگی ہوئی ہیں اور وہ بین الاقوامی پروازیں چلانے سے قاصر ہے ، ایسے حالات میں اندرون ملک پروازیں شروع کرنے والی پاکستان کی نجی فضائی کمپنی سیرین ائر نے بین الاقوامی فضائی آپریشن کا آغاز کر نے کاا علان دیا ہے۔منصوبے کے تحت آج سیرین ایئر کی پہلی بین الاقوامی پرواز اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر شارجہ کے لیے روانہ ہوئی ہے۔ سیرین ائر لائن کے حکام کے مطابق اسلام آباد سے ہفتہ وار تین پروازیں شارجہ کے لیے چلائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور سے دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔ائر لائن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے لاہور سے دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا تاہم لاہور سے دبئی جانے والی پروازوں کی ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد سے شارجہ کی پرواز کے لیے یک طرفہ کرایہ 23 ہزار روپے مقرر

کیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد پاکستان سے سعودی عرب کے لیے ریاض اور جدہ کے لیے فضائی آپریشن شروع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سیرین ائر لائن نے چین اور برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کرنے کی اجازت کے لیے ضروری کارروائی شروع کررکھی ہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close