سردار فتح محمد کریلوی کی جلائی ہوئی شمع مسلم کانفرس کے کارکن اٹھائے ہوئے ہیں، سردار عتیق احمد خان کا برسی کی تقریب سے خطاب

راولپنڈی،مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ سردار فتح محمد کریلوی تحریک آزادی کشمیر کے بانی رہنما تھے ان کی جلائی ہوئی شمع مسلم کانفرس کے کارکن اٹھائے ہوئے ہیں، تحریک آزادی کے بانی رہنماء سردار فتح محمد خان کریلوی کی

برسی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آج ہندوستانی ظلم و جبر کا دلیری سے مقابلہ کررہے ہیں یہ جدوجہد کئی دنوں سے جاری ظلم و جبر کا دلیری سے مقابلہ کررہے ہیں، یہ جدوجہد کئی سالوں سے جاری ہے ریاست میں شخصی حکمرانی کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والوں میں کریلوی خاندان کا بھی اہم کردار ہے، اپنی جدوجہد کا تسلسل آج بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ فتح محمد کریلوی جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں جو ظلم و جبر کے مقابلے میں کھڑے ہونے کا حوصلہ رکھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو اسلامف کے کارناموں سے آگاہ کرنا ضروری ہے، تمام اکابرین کی جدوجہد اور کردار کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جانا لازمی ہے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر آج جنوبی ایشیاء کا فلش پوائنٹ ہے اور اس مسئلے کو حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا، مسلم کانفرنس کے کارکن اپنے قائدید کی جلائی ہوئی مشعل اٹھائے آج بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں نوجوانوں کو اس قافلے کا حصہ بننا چاہیے کیونکہ تحریک آزاد ی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے مسلم کانفرنس کا کردار اہم ہے،دریں اثنا صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین، سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء،سابق وزیرحکومت سردار نعیم خان، ممبران اسمبلی ملک محمد نواز، سردار صغیر خان چغتائی،

مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یاسین خان،سابق وزیر حکومت مفتی منصور الرحمان،محترمہ شمیم علی ملک، مسلم کانفرس یوتھ ونگ کے مرکزی چیئرمین سردار عثمان علی خان، سٹی صدر شیخ مقصود احمد، میاں عبدالقدوس اسحاقی، مسلم کانفرنس پونچھ ڈویژن کے صدر میجر ریٹائرڈ نصر اللہ خان، میر پور ڈویژن کے صدر چوہدری خضر حیات، سجاد انور عباسی،مسلم کانفرنس مظفرآباد کے صدر راجہ ثاقب مجید، سمعیہ ساجد راجہ، سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ، چوہدر آصف یعقوب ایڈووکیٹ،میرپور کے صدر راجہ ظفر معروف، خضر الرحمان راجہ، راجہ افتاب اکرم، ملک کرامت، سردار منظور چغتائی،پبلسٹی ونگ کے چیئرمین راجہ لطیف حسرت، وائس چیئرمین راجہ زرین خان، مجید طاہر، سدھنوتی کے صدر سردار عابد رزاق، افشاں سعید چوہدری ایڈووکیٹ،میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، ریحانہ خان، سلمیٰ کاظمی، شہناز خان،نائلہ قلندر گردیزی، رخسانہ وانی، بشارت مغل، مشتاق قریشی،شاہدہ تبسم،ریاض بلہاجی، سید عثمان گیلانی ایڈووکیٹ، سردار عفان علی خان، عبدالجبار عباسی، نسرین راجہ، سلیم اعوان، ڈاکٹر عابد عباسی، رانا غلام حسین، سید آزاد گردیزی،رانا افتخار، قاضی ظفر، راجہ احسان حیدر، عاقب سفیر راجہ، قذافی الطاف، سید اظہر علی شاہ، سردار اظہر نظر، سردار اشفاق، خواجہ جاوید اقبال، سردار کریم، سردار واجدبن عارف ایڈووکیٹ،سید غلام

مصطفی شاہ نقوی، خواجہ عنان،راجہ ولید عبداللہ و ایم ایس ایف یوتھ ونگ، ٹریڈ ز ونگ،لائرز ونگ کے کارکنوں و عہدیداروں نے سردار فتح محمد کریلوی کی برسی کے موقع پر کہا ہیکہ فتح محمد کریلوی جیسے شخصیات مدتوں بعد پیدا ہوتی ہیں انہوں نے اپنی زندگی تحریک آزادی کشمیر اور مسلم کانفرنس کے لئے وقف کررکھی تھی، آج نسل نو ایسے رہنماؤں کے چھوڑے ہوئے نظریات و افکار پر عمل پیرا ہو کر اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں، برسی کے موقع پر دعا ہیکہ اللہ تعالی مرحوم کی کے درجات بلند کرے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close