علی ظفر کو کس یورپی کی خاتون نے شادی کی پیشکش کر دی؟

کراچی (آئی این پی) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کو نیدرلینڈز کی ایک خاتون نے شادی کی پیشکش کردی۔ علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج ایک اچھا دن ہے، چلیں ایک سوال و جواب کا سیشن رکھتے ہیں جس میں آپ مجھ سے کچھ بھی

پوچھ سکتے ہیں۔سوال و جواب کے اس سیشن کے دوران جہاں گلوکار کے مداحوں نے ان سے دلچسپ سوالات کیے تو وہیں ایک غیرملکی خاتون نے علی ظفر کو شادی کی ہی پیشکش کردی۔نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والی سنتھیا ستارہ نامی صارف نے علی ظفر سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا میں کچھ پوچھ لوں؟ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟خاتون کے اس انوکھے سوال کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ یہ تھوڑا مشکل ہوجائے گا۔علی ظفر نے کہا کہ امید ہے کہ آپ میری مجبوری کو سمجھ سکیں گی۔۔۔۔۔ٹک ٹاک بند ہونے پر کوئی دکھ نہیں ہوا،پاکستان کی سب سے بڑی ٹک ٹاکر نے دل کی بات بتا دیلاہور (آئی این پی) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ انہیں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بند ہونے پر کسی قسم کا کوئی دکھ اور افسوس نہیں ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے گزشتہ روز سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ٹک ٹاک اسٹار کے مداحوں نے ان سے مختلف سوالات کیے۔ایک صارف نے جنت مرزا سے پوچھا کہ آپ کو ٹک ٹاک بند ہونے پر دکھ ہورہا ہے؟ جس پلیٹ فارم سے آپ کو شہرت ملی تھی اسی پر پابندی لگ گئی ہے۔صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ مجھے دکھ کس بات کا ہوگا؟ جتنی عزت، شہرت اور کام نصیب میں لکھا ہے، وہ مجھے لازمی ملے گا اور شاید ابھی تک مل بھی چکا ہے۔جنت مرزا نے کہا

کہ مایوسی حرام ہے لہذا ہمیں کسی بھی فیصلے پر افسردگی کا اظہار نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جتنی شہرت ملنی ہے وہ ٹک ٹاک کے بجائے کسی دوسرے ذرائع سے بھی مل جائے گی۔جنت مرزا نے مزید کہا کہ بہت جلد ٹک ٹاک پر لگی پابندی ختم ہوجائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close