سندھ میں 15 اپریل تک لاک ڈاون کا فیصلہ، شادی ہالز میں کھانا کھلانے پر بھی پابندی عائد

کراچی (آئی این پی ) سندھ میں 15 اپریل تک اسمارٹ لاک ڈان لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شادی ہالز میں کھانا کھلانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں شادی کی دعوت میں 300 افراد بلائے جاسکیں گے۔ تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے ہوں گے۔ ہوٹل ہالز میں بیٹھ کر کھانا

کھانے پر پابندی ہوگی۔۔۔۔مرد و خواتین، خواجہ سراؤں میں 30 ارب قرضے،
پنجاب روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں کو قرض فراہمی کا آغاز
لاہور(آئی این پی ) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کو اپنا کاروبار فراہم کرنے کی جانب اہم قدم اٹھایا، پنجاب روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں کو قرض فراہمی کا آغاز کر دیا گیا۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ابتدائی طور پر 400 افراد کو 18 کروڑ مالیت کے چیک دئیے جاچکے ہیں، سکیم کے تحت نوجوانوں کو 1 لاکھ سے 1 کروڑ روپے تک کے آسان قرض دیئے جارہے ہیں، پنجاب روزگار سکیم کے تحت مرد و خواتین اور خواجہ سراوں میں 30 ارب سے زائد قرضے تقسیم کئے جائیں گے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب روزگار سکیم سے وزیراعظم عمران خان کے ویژن روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بیروزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی، لیکن پی ڈی ایم کے سیاسی بے روزگاروں کی بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں