وزیر مملکت علی محمد خان نے طالب علم جوڑے کو پروپوز کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے جانے کی مخالفت کردی

لاہور(آئی این پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے لاہور سے طالب علم جوڑے کو پرپوز کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے جانے کی مخالفت کردی۔اپنے ایک ٹویٹ میں علی محمد خان نے کہا کہ جامعہ لاہور میں دو طالبعلوں کے متنازعہ عمل پہ جامعہ سے نکالنا مسئلہ کا حل نہیں ان کا تعلیمی

مستقبل تاریک ہو جائیگا یہ ہمارے ہی بچے ہیں ان کا یہ عمل غیر شرعی تھاسزا ملنی چاہیے تھی لیکن کم،انہوں نے کہا کہ طلبہ کی تربیت بھی ضروری ہے، جامعات پر بھی سوال ہے کہ کہیں ہماری اسلامی تعلیم و تربیت میں کمی تو نہیں؟خیال رہے کہ کچھ روز پہلے ایک لڑکی نے لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکے کو پرپوز کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کا داخلہ منسوخ کردیا گیا تھا۔۔۔۔۔مہنگائی مار گئی، ملک کے دس بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 100روپے فی کلو سے تجاوز کر گئیلاہور(آئی این پی) ملک کے دس بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 100روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی، ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی 110 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، ملک کے 6شہروں میں فی کلو چینی 100روپے تک پہنچ گئی ہے،اسلام آباد اور رولپنڈی میں چینی 105روپے، کوئٹہ، بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں 100روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے، ملک کے دیگر شہروں میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، عوام چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے سخت پریشان ہیں،رمضان کی آمد پر حکومت کی جانب سے چینی اور اشیاضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن پی ٹی آئی حکومت چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں ناکام ٹھہری ہے،حال ہی میں گھی اور دیگر اشیاضروریہ

کی قیمتوں میں بھی اضافہ سامنے آیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close