اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا اور یکم شعبان 16 مارچ کو جب کہ شب برات 29 مارچ کو ہوگی،شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزادکی زیرصدارت وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوا،رویت ہلال کمیٹی
کے اجلاس میں زونل کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی، اس دوران ملک بھرسے شہادتیں جمع کی گئیں،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کے مطابق مطلع ابر آلود تھا اور پورے ملک میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا،کمیٹی کے مطابق شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا اور یکم شعبان بروز منگل 16مارچ کو ہوگا جب کہ شب برات 29مارچ کو ہوگی۔۔۔۔پیپلز پارٹی نے روٹی، کپڑا اور مکان چھین لیا،
عمران خان صرف تباہی کے بعد دورے پر آتے ہیں، یہ کون بولا؟کراچی(آئی ین پی)چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی)سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے لوگوں سے روٹی، کپڑا اور مکان چھین لیا ہے،وزارتوں کے لیے نہیں اپنی نسلوں کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،اتوار کو لیاقت آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صرف تباہی کے بعد دورے پر آتے ہیں، حالات دیکھ کر ہی اہلیان کراچی پوچھنے پر مجبور ہیں کہ ہم کہاں جائیں؟ انہوں نے دعوی کیا کہ آج سے 30 سال پہلے کا کراچی بہتر تھا،انہوں نے کہا کہ 13سال میں ایک قطرہ پانی اس شہر کو نہیں ملا، ہمارا پانی ہمیں ہی بیچا جاتا ہے،مصطفی کمال نے کہا کہ میرے دور میں کراچی تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل تھا، انہوں نے کہا کہ ہر وزیراعلی اپنے حساب سے آئین کی تشریح کرتا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں