پولیس نے خود ساختہ طور پر لاپتہ شخص کو برآمد کرلیا، قصہ کیا نکلا؟

کراچی(آئی این پی)شہر قائد کراچی میں پولیس نے خود ساختہ طور پرلاپتہ شخص کو برآمد کرلیا،پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے رہائشی مجیب الرحمن اور دوست کو 2 فروری کوحراست میں لیا تھا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پوچھ گچھ کے بعد ملزمان کو رہا کیا،

حکام کے مطابق ملزم کا رہائی پانے والا دوست گھر آگیا جبکہ ملزم مجیب رشتہ داروں کے گھر چھپ گیا اور ملزم مجیب کی اہلیہ نے شوہر کی ملی بھگت سے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن فائل کی،بیوی نے عدالت میں جھوٹی پٹیشن دائر کی کہ اس کے شوہر مجیب کو اغوا کرلیاگیا جبکہ خود ساختہ طور پر لاپتہ مجیب نے بیوی کی مدد سے پٹیشن میں 3 سگے بھائیوں کا نام ڈلوادیا اور عدالت کے حکم پر پولیس نے 3بھائیوں پراغوا کی ایف آئی آر درج کی،پولیس حکام کے مطابق تفتیش کی تو لاپتہ شخص کا موبائل فون استعمال ہونے کا انکشاف ہوا جس پر سراغ لگایا تو وہ اپنی بہن کے گھرروپوش تھا،حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے خود ساختہ طور پر لاپتہ شخص کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close