دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین تعمیر کے بعد پاکستانی حکومت کے حوالے کر دیا گیا

دبئی(آئی این پی)دبئی ایکسپو کے لیے پاکستان پویلین تعمیر کے بعد پاکستانی حکومت کے حوالے کردیا گیا،مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے دبئی ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا،اس دوران ایکسپو سینٹر میں پاکستانی پویلین پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کر دیاگیا، تقریب میں یو اے ای حکومت کے نمائندے بھی

شریک تھے،پاکستان پویلین 28ملین ڈالرز سے زائد لاگت میں تیار ہوا ہے، پویلین کی تعمیرکیلئے حکومت ابوظبی نے14ملین ڈالرامداد دی ہے،اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہاکہ میں ان تمام سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کروں گا جنہوں نے اس خوبصورت پویلین بنانے میں کردار ادا کیا،اس پویلین کے ذریعے ہماری 7ہزار سال پرانی تہذیب فروغ پائیگی۔۔۔۔۔سعودی عرب نے کفالت کے نظام کو خیرباد کہہ دیا ، ملازمت کا نیا قانون نافذ العملریاض (این این آئی )سعودی عرب میں ملازمت کا نیا قانون اتوار سے نافذ العمل ہوگیا ہے جس کے بعد کفالت کا نظام کردیاگیا۔ مملکت میں اس وقت کم وبیش 8.44 ملین غیر ملکی کام کر رہے ہیں جو براہ راست نئے قانون سے مستفید ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئے قانون کے نفاذ کے بعدسعودی عرب میںکام کرنیو الے غیر ملکیوں کو مختلف سہولتیں فراہم کی جائیں گی جن میں ملازمت کی تبدیلی کا اختیار بھی شامل ہے۔ نئے قانون میں غیر ملکی کارکن کو ایک کمپنی سے دوسری کمپنی کے یہاں ملازمت کی اجازت کیلیے شرائط مقرر کی گئی ہیں۔غیر ملکی کارکن پہلے آجر کے یہاں سے دوسرے آجر کے ہاں ملازمت کا مجاز ہے بشرطیکہ نیا آجر ملازمت دینے کے لیے تیار ہو۔ غیر ملکی کارکن موجودہ آجر کی منظوری کے بغیر ملازمت کا مصدقہ معاہدہ ختم ہونے پر دوسرے آجر کے پاس ملازمت کا حق دار ہے۔ملازمت کا

نیا نظام سہ نکاتی ہے اور اس کے چار بڑے مقاصد ہیں۔ اس میں آجر اور اجیر کے حقوق کا تحفظ، لیبر مارکیٹ میں لچکدار ماحول پیدا کرنا، لیبر مارکیٹ کو مزید پر کشش بنانا اور آجر اور اجیر کے تعلقات کے سلسلے میں ملازمت کے معاہدے کی اہمیت کو منوانا اور اسے مزید مضبوط بنانا شامل ہے۔وزارت افرادی قوت لیبر مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کو مد نظر رکھ کر نئے قوانین و ضوابط تیار کر رہی ہے۔محنتانوں کا تحفظ، ملازمت کے معاہدوں کی توثیق اور پیشہ وارانہ صحت وسلامتی کا فروغ اسی کا حصہ ہے۔ یہ لیبر مارکیٹ کو جدید بنانے کی طرف قدم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close