انا للہ وانا الیہ راجعون! سابق سینیٹر کا انتقال ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی)سینیٹر ہدایت اللہ کے چچا اور باجوڑ کے سابقہ سینیٹر اور خان آف ناوگئی عبدالقیوم خان انتقال کرگئے۔ اتوار کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سینیٹر ہدایت اللہ کو تعزیت کیلئے ٹیلی فون کیا اور کہاکہ سابق سینیٹر عبد القیوم خان کی وفات پر دل افسردہ ہے ،مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو

ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مرحوم عبد القیوم خان سابق ایم این اے حاجی بسم اللہ خان کےبھائی ، سابقہ گورنر خیبر پختونخوا شوکت اللہ خان ،سینیٹر ہدایت اللہ اور عنایت اللہ خان کے چچا اور عظمت خان کے والد تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close