قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249کے ضمنی الیکشن، کون کون مقابلے کیلئے میدان میں اتر آیا؟ کانٹے دار مقابلے کا امکان

کراچی (پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف جماعتوں اور 30 آزاد امیدواروں نے 70 کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے تاہم ابھی تک کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے، کاغذات نامزدگی 17 مارچ تک وصول اور جمع

کرائے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے تین روز میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن غربی سے 30 امیدوار 70 نامزدگی فارم حاصل کئے ہیں،کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں جمعیت علما اسلام ف کی جانب سے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو،تحریک انصاف کے اشرف جبار قریشی،تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے اپنے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی، مولانا رضی حسینی اور دیگر شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل، پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو، ایڈوکیٹ قادر خان مندوخیل، ایم کیو ایم کے یوسف عالم، تحریک انصاف کی لیلی پروین، سنی تحریک کے سربراہ بلال قادری اور دیگر نے پہلے ہی فارم حاصل کئے ہیں۔الیکشن شیڈول کے مطابق ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی 17 مارچ 2021ء تک وصول اور جمع کرائے جاسکتے ہیں، 18 مارچ 2021ء کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے امیدواروں کے نام آویزاں کیے جائیں گے، 25 مارچ 2021 ءتک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیل جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 مارچ 2021ء جبکہ ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل کے فیصلوں کی آخری تاریخ 5 اپریل 2021ء مقرر کی گئی ہے، کاغذات نامزدگی سات اپریل تک واپس لیے جاسکتے ہیں، امیدواروں کو انتخابی نشان آٹھ اپریل کو الاٹ کئے جائیں گے اور پولنگ 29 اپریل 2021ء بروز جمعرات کو ہوگی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف جماعتوں اور 30 آزاد امیدواروں نے 70 کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے تاہم ابھی تک کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close